نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ہندوستان کے اسٹار پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ کو بلغراد میں منعقدہ ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، ''ہمارے پہلوان ہمیں فخر کرنے کا لمحہ عطا کرتے ہیں۔ بلغراد میں منعقدہ ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ کو مبارکباد۔ یہ ان دونوں کے لیے خاص ہے کیونکہ ونیش اس اسٹیج پر دو تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں اور بجرنگ نے چوتھا تمغہ جیتا ہے۔PM Modi congratulates Vinesh Phogat, Bajrang Punia
ٹوکیو اولمپکس کے کانسے کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ نے اتوار کو ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ کے آخری دن مردوں کے 65 کلوگرام میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ عالمی چیمپئن شپ میں یہ ان کا چوتھا تمغہ تھا۔ انہوں نے 2018 میں چاندی کے تمغے جبکہ 2013 اور 2019 میں کانسے کے تمغے جیتے ہیں۔ دوسری طرف ونیش نے خواتین کے 53 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں ریپیچیج کے ذریعے اپنا دوسرا عالمی چمپئن شپ کا تمغہ جیتا۔
مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بھی بجرنگ کو مبارکباد دی اور کہا، “بجرنگ پونیا نے پھر سے اپنے کھیل کی کلاس دکھائی ہے۔ اس نے 2022 کے بلغراد ایڈیشن میں کانسے کے تمغے کے ساتھ سینئر ورلڈ چیمپئن شپ میں اپنا چوتھا تمغہ حاصل کیا ہے۔ میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"
مزید پڑھیں:نیرج چوپڑا سمیت 11 کھلاڑیوں کو کھیل رتن، 35 کھلاڑی ارجن ایوارڈ سے سرفراز
یو این آئی