نئی دہلی: کانگریس صدر کے انتخاب میں ووٹ دینے والے مندوبین (ڈیلی گیٹس)پر سوال اٹھانے والے پارٹی کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا رکن ششی تھرور نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے انتخابی انچارج مدھوسودن مستری کے جواب سے مطمئن ہیں اور انہیں ووٹر لسٹ سے متعلق کوئی شکایت نہیں ہے۔Congress President Election
تھرور نے ٹویٹ کرکے کہا کہ مستری کے انہیں اور خط لکھنے والے ان کے دیگر ممبران کو جو جواب دیا ہے وہ ان کے خدشات کو مکمل طور پر ختم کرتے ہیں ان کے جواب سے وہ مطمئن ہیں۔ کانگریس صدر کے ووٹنگ میں ووٹر لسٹ کے تعلق سے جو ابہام تھا وہ دور ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ کسی قسم کا ٹکراؤ نہیں چاہتے اور کانگریس کے سچے سپاہی کی طرح پارٹی کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر کے انتخاب کے لئے عمل شروع کر دیا گیا ہے جس سے پارٹی مضبوط ہو گی۔
تھرور نے کہا کہ وہ ایک سچے کانگریسی ہیں اور وہ کانگریس کے وفادار سپاہی ہیں، اس لیے انہوں نے وہی سوال پوچھا جو ان کے ذہن میں آیا اور یہ ان کا حق بھی تھا، لیکن الیکشن انچار سے ملے جواب سے وہ پوری طرح مطمئن ہیں۔
یو این آئی