ETV Bharat / bharat

Mohsin Raza Attack On Shafiqur Rahman ایم پی شفیق الرحمن برق طالبانی نظریہ کے حامل ہیں، محسن رضا - رکن پارلیمان شفیق الرحمن بر

اقلیتی بہبود کے وزیر محسن رضا کا کہنا ہے کہ محمدﷺ نے کوئی اسلامی ملک نہیں بنایا اور اس پر بحث ہونی چاہیے۔ جہاں جمہوریت ہے وہاں شدت پسندی نہیں ہوتی ہے۔ بھارت میں شدت پسندوں کو گھر میں گھس کر مارا جاتا ہے۔ Mohsin Raza Attack On Shafiqur Rahman

ایم پی شفیق الرحمن برق طالبانی نظریہ کے حامل ہیں

author img

By

Published : Nov 6, 2022, 3:53 PM IST

سنبھل: اترپردیش حکومت میں اقلیتی بہبود کے وزیر محسن رضا نے کہا کہ سماجوادی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق اب خوفزدہ ہیں، کیونکہ پہلے عوام ان سے ڈرتے تھے لیکن اب عوام بےخوف ہوگئی ہے۔ انہوں نے ایس پی ایم پی کو طالبانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے وہ ہمارے ملک کے ایم پی ہیں۔ لیکن ان کا نظریہ طالبانی ہے اور انہیں پہلے ہی ملک چھوڑ دینا چاہیے تھا۔ بلدیاتی انتخابات کو لے کر یوپی حکومت میں پہنچنے والے اقلیتی بہبود کے وزیر محسن رضا نے ایم پی شفیق الرحمان برق کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی اراکین اسمبلی اب خوفزدہ ہیں، کیونکہ جب سے ملک میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے، عوام کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔ پہلے لوگ ان سے ڈرتے تھے۔ لیکن، اب عوام بے خوف ہوگئی ہے، اس دوران انہوں نے ایس پی ایم پی برق کو طالبانی نظریہ کا حامل قرار دیا۔ Mohsin Raza Attack On Shafiqur Rahman

ایم پی شفیق الرحمن برق طالبانی نظریہ کے حامل ہیں، محسن رضا

مزید پڑھیں:۔ ملک میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں: شفیق الرحمن برق
اقلیتی بہبود کے وزیر محسن رضا نے کہا کہ بدقسمتی سے وہ ہمارے ملک کے رکن پارلیمان ہیں۔ لیکن ان کا نظریہ طالبانی ہے اور ایسے لوگوں کو پہلے ہی ملک چھوڑ دینا چاہیے تھا۔ سنبھل میں بی جے پی کے ضلع دفتر پہنچے محسن رضا نے اسلامی ملک میں شدت پسندی پر کہا کہ محمدﷺ نے کوئی اسلامی ملک نہیں بنایا اور اس پر بحث ہونی چاہیے۔ جہاں جمہوریت ہے وہاں شدت پسندی نہیں ہوتی ہے۔ بھارت میں شدت پسندوں کو گھر میں گھس کر مارا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اسلام سے پریشان نہیں، شدت پسندی کی دکان چلانے والے مسلمان سے پریشان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.