ETV Bharat / bharat

Minor Girl Killed In Udaipur آٹھ سالہ معصوم بچی کی عصمت دری کے بعد قتل، لاش کے 10 ٹکڑے کیے گئے

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 9:36 PM IST

راجستھان کے ادے پور میں 8 سالہ معصوم بچی سے عصمت دری کے بعد اس کے 10 ٹکڑے کر کے کھنڈہر میں پھینک دیے گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ادے پور: راجستھان کے ادے پور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں بچی کے ساتھ عصمت دری کا واقعہ پیش آیا، عصمت دری کے بعد بچی کے 10 ٹکڑے کر کے کھنڈہر میں پھینک دیے گئے۔ دراصل، 28 مارچ کو ادے پور کے ماولی تھانہ علاقے میں ایک 8 سالہ نابالغ لڑکی اپنے گھر سے کھیت کے لیے نکلی تھی، لیکن بچی کھیت تک نہیں پہنچی۔ گھر والوں نے اسے گاؤں اور محلے میں ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ جس کے بعد تھانہ میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ دریں اثناء ہفتہ کو معصوم بچی کی لاش گھر سے 200 میٹر کے فاصلے پر قریبی کھنڈہر میں پڑی ہونے کی اطلاع ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور دیکھا کہ لاش کے الگ الگ ٹکڑے پڑے ہوئے ہیں۔

اس دل دہلا دینے والے واقعے کا انکشاف ادے پور کے ایس پی وکاس شرما نے اتوار کی شام کیا۔ ایس پی شرما نے بتایا کہ لڑکی کے پڑوسی نے اسے اغوا کیا اور واردات کو انجام دیا۔ ادے پور کے ایس پی نے بتایا کہ لڑکی کا انتہائی وحشیانہ طریقے سے قتل کیا گیا۔ قتل کے بعد ملزم نے بچی کے جسم کے اعضاء کاٹ ڈالے تھے۔ ملزم نے یہ ساری واردات اپنے گھر میں انجام دیا تھا۔ ابتدائی معلومات میں سامنے آیا ہے کہ ملزم اپنے موبائل میں موبائل گیم کھیلتا تھا۔ جب اس نے بچی کو اغوا کیا اس دوران وہ موبائل میں گیم کھیل رہا تھا۔ پولیس اس موبائل گیم کی بھی سنجیدگی سے تفتیش کر رہی ہے کہ کیا اس نے اس سے متاثر ہو کر اس واردات کو انجام دیا۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ لڑکی کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے اس کے ٹکڑے کیے گئے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ معصوم بچی کا گھر اور ملزم کا گھر آمنے سامنے ہیں، جہاں عصمت دری کرنے کے بعد اس کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے لاش کو کئی ٹکڑے کر دیے گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ملزم نے معصوم بچی کو لالچ دے کر گھر سے بلایا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بچی کی لاش 4 دن تک کھنڈہر میں پڑی رہی۔ ملزم اتنا چالاک تھا کہ انتہائی چالاک طریقے سے لڑکی سے عصمت دری کرنے کے بعد اس کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے۔ فی الحال پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ملزم کی عمر 20 سال بتائی جا رہی ہے جو اسکول سے ڈراپ آؤٹ ہے۔ پولیس اس معاملے میں ملزم کے والدین سے بھی پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Murder After Alleged Rape نابالغ لڑکی کا مبینہ عصمت دری کے بعد قتل، مشتعل لوگوں نے پولیس کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.