پورے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت نے تمام مرکزی وزارتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے زیر انتظام اسپتالوں یا پی ایس یو کو کووڈ کی دیکھ بھال کے لئے وقف کردیں۔
وزارت نے کہا کہ 'اسپتالوں کے اندر خصوصی وقف وارڈ یا علیحدہ بلاک قائم کریں۔ جیسا کہ پچھلے سال کیا گیا تھا۔ ان کووڈ ۔ 19 اسپتالوں کے انتظام کے لیے الگ انٹری اور ایکزٹ دروازہ ہونا چاہئے تاکہ کووڈ 19 کے تصدیق شدہ معاملوں کے لیے خصوصی نگہداشت سمیت علاج و معالجہ کی خدمات فراہم کی جاسکیں'۔
وزارت نے مزید کہا کہ 'ان وقف اسپتال وارڈوں یا بلاک میں ایک وقف ہیلتھ ورک فورس کے ساتھ ساتھ ہی تمام آکسیجن سپورٹ بیڈس، آئی سی یو بیڈس، وینٹیلیٹرز اور اسپیشلائزڈ کریٹیکل کیئر یونٹ، لیبارٹری سروسز، امیجنگ سروسز، کچنز، لانڈری وغیرہ سمیت سبھی ذیلی خدمات اور سہولت ہونی چاہیے'۔
یہ بھی پڑھیے
نماز جمعہ کی مناسبت سے مولانا خالد رشید فرنگی کی اپیل
مرکزی وزارتوں کو لکھے گئے ایک خط میں ہیلتھ سیکریٹری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پورے ملک میں کووڈ کے معاملات میں تیزی کی موجودہ صورتحال کے لیے اسی طرح کے باہمی تعاون کے اقدامات کی ضرورت ہے جیسا گزشتہ برس تمام مرکزی وزارتوں/ محکموں اور ان کے پی ایس یو اور ان کے زیر انتظام اسپتالوں نے اٹھائے تھے۔