ETV Bharat / bharat

Name change of Aurangabad اورنگ آباد کے نام کی تبدیلی پر رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے سخت ردعمل کا اظہار کیا - دھراشیو

اورنگ آباد سے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے شہر کے نام کی تبدیلی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہ اورنگ آباد ہمارا شہر ہے، تھا اور ہمیشہ رہے گا۔ Imtiaz Jaleel on Name change of Aurangabad

اورنگ آباد کے نام کی تبدیلی پر رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے سخت ردعمل کا اظہار کیا

author img

By

Published : Feb 26, 2023, 10:28 AM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کی تجویز کو اب مرکزی حکومت کی منظوری مل گئی ہے۔ اورنگ آباد کا نام 'چھترپتی سمبھاجی نگر' اور عثمان آباد کا نام 'دھراشیو' رکھ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے پر سیاست بھی گرم ہو گئی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے شندے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ "اورنگ آباد ہمارا شہر تھا، ہے اور رہے گا۔ اب اورنگ آباد کے لیے ہماری طاقت کے مظاہرہ کا انتظار کریں۔ ہمارے پیارے شہر کے لیے ایک بہت بڑا مارچ نکالا جائے گا، ہمارے شہر کے نام پر سیاست کرنے والی ان طاقتوں (بی جے پی) کو شکست دینے کے لیے اورنگ آباد کے باشندو تیار ہو جائیں۔ ہم مذمت کرتے ہیں اور لڑیں گے۔

  • Aurangabad is, was and will always be our city. Now wait for our show of strength for Aurangabad. A massive morcha for our beloved city! Get ready Aurangabadis to defeat these forces (BJP) playing politics in the name of our city. We condemn & we will fight. https://t.co/ItvoTHcXAB

    — Imtiaz Jaleel (@imtiaz_jaleel) February 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ Aurangabad Name Change Row : اورنگ آباد نام تبدیلی کے خلاف کل جماعتی ریلی کا انعقاد

بتادیں کہ جمعہ (24 فروری) کو مرکزی حکومت نے ان شہروں کے نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اورنگ آباد کا نام چھترپتی سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام بدل کر دھاراشیو رکھا جائے گا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ سی ایم شندے اور ڈپٹی سی ایم فڑنویس نے مرکزی وزارت داخلہ سے نام کی تبدیلی کی منظوری حاصل کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سی ایم شندے نے کہا کہ پی ایم مودی اور وزیر داخلہ شاہ کا تہہ دل سے شکریہ۔ فڑنویس نے کہا کہ سی ایم ایکناتھ شند کی قیادت میں حکومت نے یہ کیا ہے۔ سی ایم شندے کے ٹویٹ کردہ خط کے مطابق حکومت ہند کو اورنگ آباد کا نام چھترپتی سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھاراشیو رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.