ETV Bharat / bharat

Pattan Baramulla Encounter ہلاک عسکریت پسند اگنی ویر ریلی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، پولیس

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 3:18 PM IST

Updated : Sep 30, 2022, 3:34 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن میں ہوئے انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ اسی درمیان پولیس نے پریس کانفرنس کر کے دعویٰ کیا ہے کہ پٹن انکاؤنٹر میں ہلاک عسکریت پسند بارہمولہ میں اگنی ویر ریلی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ Pattan Baramulla Encounter

Pattan Baramulla Encounter
Pattan Baramulla Encounter

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن یدی پورہ میں عسکریت پسند اگنی ویر ریلی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ایس ایس پی بارہمولہ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا۔ Pattan Baramulla Encounter

ہلاک عسکریت پسند اگنی ویر ریلی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، پولیس

ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد کے مطابق اس تصادم میں دو نامعلوم عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تصادم آج صبح شروع ہوا تھا اور کچھ دیر پہلے دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد ختم ہوا۔ ایس ایس پی کے مطابق یہ عسکریت پسند پٹن میں حملے کے فراق میں تھے اور آج ہم نے ان دونوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکورٹی فورسز کے لے کافی بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے کے یدی پورہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا تھا۔ اس دوران دو عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ان کا تعلق جیش محمد سے بتایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل علاقے میں متعدد عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

Last Updated : Sep 30, 2022, 3:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.