مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج جموں و کشمیر پولیس چیف کی طرف سے ایک بار پھر عسکریت پسند نوجوانوں کو بندوق کا راستہ چھوڑ کر قلم اٹھانے کی اپیل کی گئی۔
جموں و کشمیر پولیس کے چیف دل باغ سنگھ نے کہا کہ اس سے کچھ نہیں حاصل ہوگا، اس راستہ پر سوائے خسارے اور نقصان کے کچھ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:۔ کھیلوں میں حصہ لے کر نوجوان امن و امان میں کردار ادا کر رہے ہیں: دلباغ سنگھ
جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ایک دوڑ کا اہتمام کیا گیا جو جو نہرو پارک سے نشاط باغ تک اختتام پزیر ہوئی۔