میکسیکو سٹی: جنوب مغربی میکسیکو میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعہ منظم جرائم سے منسلک ہے۔ بی این او نیوز نے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ بدھ کی سہ پہر ریاست گوریرو کے سٹی ہال میں مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس میں شہر کے میئر سمیت ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ فائرنگ سان میگوئل توتولاپن شہر میں ہوئی، جس کی تصاویر ٹوئٹر پر خوب وائرل ہوری ہے۔Mexico: City mayor among 18 dead in deadly shooting
میکسیکو کے صحافی جیکب مورالس اے نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مرنے والوں میں 18 سے زائد افراد کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں ایک 12 سالہ نابالغ بچہ بھی شامل ہے۔ گوریرو اسٹیٹ کے گورنر ایولین سالگاڈو پینیڈا نے سان میگوئل توتولاپن کے میئر کونراڈو مینڈوزا المیڈا کی موت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:۔ School shooting in Russia روس کے اسکول میں فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہوگئی
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں حقائق کی مذمت کرتا ہوں اور سان میگوئل توتولاپن کے میئر کونراڈو مینڈوزا المیڈا کی ہلاک پر غم کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا عزم پختہ ہے، ہم سان میگوئل توتولاپن کی آبادی اور ٹیرا کالینٹ کے اپنے پورے علاقے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ وہیں سیاسی جماعت پی آر ڈی نے سٹی میئر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے حملے کی مذمت کی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔
پارٹی نے ٹویٹ کیا کہ سان میگوئل توتولاپن کے میئر گوریرو کے بزدلانہ قتل کی مذمت کرتا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ حالیہ ہفتوں میں میکسیکو میں ہونے والے حملوں کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔