ETV Bharat / bharat

Metro Station Name Change: تاریخی مسلم شخصیت کے نام سے منسوب میٹرو اسٹیشن کا نام تبدیل

پروفیسر ربیع الاسلام نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ تیتو میر کے نام سے منسوب میٹرو اسٹیشن کا نام تبدیل کرنا ایک سازش کا حصہ ہے۔ تیتو میر پر پورے بنگالیوں کو ناز ہے۔ Metro Station Name Change

تاریخی مسلم شخصیت کے نام سے منسوب میٹرو اسٹیشن کا نام تبدیل

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 9:41 AM IST

ریاست مغربی بنگال میں کولکاتا میٹرو ٹرین شہر کے مرکزی علاقے سے پھیلتی ہوئی مشرق میں سالٹ لیک، نیوٹاؤن اور مغرب میں ہوڑہ میدان تک پہنچ چکی ہے۔بیشتر میٹرو اسٹیشنوں کے نام بنگال کے مختلف تاریخی شخصیات پر رکھے گئے ہیں۔ ممتا بنرجی کے اقتدار میں آنے کے بعد مزید اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے بنگال کے عظیم شخصیات کے نام پر رکھا گیا۔ جبکہ نیو ٹاؤن اسٹریچ کے 9 اسٹیشنوں کے نام تبدیل کئے گئے، ان میں شہید تیتومیر کے نام سے منسوب میٹرو اسٹیشن کا نام بدل کر سٹی سنٹر 2 رکھ دیا گیا، جس کی وجہ سے بنگال کے اقلیتی طبقہ کی جانب سے عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ Metro Station Name Change

کولکاتا میٹرو کی توسیع کا کام جاری ہے۔ نیو ٹاؤن اسٹریچ گڑیا کو کولکاتا ہوائی اڈے سے جوڑے گی۔اس روٹ کے اسٹیشنوں کے پہلے سے تجویز شدہ نام میں ریاستی حکومت کی جانب سے تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ممتا بنرجی کی حکومت آنے کے بعد کولکاتا میٹرو کے مرکزی روٹ میں کئی اسٹیشنوں کے نام بدل کر بنگال کی عظیم شخصیات کے نام پر رکھا گیا جیسے ٹالی گنج کا نام بدل کر اتم کمار ،بانسدرونی کا نام بدل خر ماسٹر دا سوریہ سین رکھا گیا اور گڑیا کا نام بدل کر قاضی نذرل رکھا گیا۔ اسی طرح ایسٹ ویسٹ میٹرو کی توسیع شدہ روٹ ای ایم بائی پاس کے کچھ اسٹیشن کے نام ستیہ جیت رائے ،رتوک گھٹک (کالیکا پور ) اور روبی کا نام بدل خر ہیمنت کمار کر دیا گیا۔لیکن نیو ٹاؤن اسٹریچ کے جن 9 اسٹیشنوں کا نام تبدیل کیا گیا اس میں مغربی بنگال کے ایک تاریخی شخصیت شہید تیتومیر کے نام کا بھی ایک اسٹیشن تھا جسے بدل کر سٹی سنٹر 2 کر دیا گیا۔

تاریخی مسلم شخصیت کے نام سے منسوب میٹرو اسٹیشن کا نام تبدیل

زیادہ تر لوگوں کو یہ بات معلوم نہیں تھی سنہ 2021 میں ہی ریاستی حکومت نے اسٹیشنوں کے نام بدلنے کا فیصلہ کیا تھا جس کو اب منظوری مل گئی ہے۔شہید تیتومیر کے نام سے منسوب میٹرو اسٹیشن کے نام کو تبدیل کرنے کی بات جیسے جیسے لوگوں کو معلوم ہو رہی ہے، وہ عدم اطمنان کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں شہید تیتومیر کے آبائی وطن بشیر ہاٹ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ربیع الاسلام نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ تیتو میر کے نام سے منسوب میٹرو اسٹیشن کا نام تبدیل کرنا ایک سازش کا حصہ ہے۔تیتو میر پر پورے بنگالیوں کو ناز ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیتو میر ایک ایسی تاریخی شخصیت ہیں کہ جب کارل مارکس جیسا سوشل سائنٹسٹ بھارت کی تاریخ لکھتا ہے تو تیتو میر کو بہترین کسان رہنما قرار دیتا ہے۔ بی بی سی کے ایک سروے میں تیتو میر کو 11 ویں سب سے بڑے اور اہم بنگالی شخصیت قرار دیا تھا۔ یہاں ہم دیکھ رہے ہیں کہ کھڑگپور جیسے تعلیمی ادارے کا نام بدل کر شیاما پرساد مکھرجی رکھا جا رہا ہے۔تیتو میر کے نام سے منسوب میٹرو اسٹیشن کا نام بدل کر سیٹی سنٹر رکھ دیا گیا، یہ آنکھوں میں دھول جھونکا جا رہا ہے۔ یہ پہلا قدم ہے بعد میں پھر شیاما پرساد جیسے لوگوں کے ہی نام پر رکھ دیا جائے گا۔ دراصل یہ پہلے بھی ہو چکا ہے۔ جب تیتو میر انگریزی حکومت سے ملک کی آزادی کے لئے جنگ لڑ رہے تھے تو اس وقت کولکاتا میں بیٹھے تعلیم یافتہ بنگالیہ اشرافیہ جو اخبارات نکالتے تھے انگریزوں کی تعریف میں اور تیتو میر کے خلاف لکھ رہے تھے۔ چاہے وہ بنگا باشی پتریکا ہو یا سماچار درپن ہو، تیتو میر کے شہید ہونے دوسرے دن ان اخباروں نے کس طرح تیتومیر کے حوالے منفی باتیں لکھی تھیں۔ وہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:۔ وکٹوریہ میموریل کے سامنے میٹرو اسٹیشن کی تعمیر جلد

انہوں نے مزید کہا کہ بنگال کی تاریخ کو نئے طور سے لکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جیسے پورے بھارت میں ہو رہا ہے اور یہ ہر فیلڈ میں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کار پیما ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.