دہلی: شردھا قتل کیس کے ملزم کی وین پر دہلی میں حملہ ہوا ہے۔ ملزم کو ایف ایس ایل آفس کے باہر وین میں بٹھا کر لے جایا جا رہا تھا، اسی دوران تقریباً 15 افراد نے گاڑی پر حملہ کر دیا۔ معلومات کے مطابق اس کی وین کے باہر لوگ تلواریں لیے کھڑے تھے۔ شردھا قتل کیس کے بعد سے لوگوں میں ملزم کے خلاف کافی غصہ ہے۔ یہ حملہ آور ایک وین میں آئے تھے اور ان کی گاڑی سے ہتھوڑے اور 4-5 تلواریں ملی ہیں۔ Attack On shraddha Murder Accused Aftab
حملہ آوروں نے کہا کہ اگر کوئی ایسا کرے گا تو ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔ بتادیں کہ شردھا واکر کے قتل کے ملزم کو پولی گراف ٹیسٹ کے لیے فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) لایا گیا تھا۔ جہاں کچھ حملہ آوروں نے اس پر تلواروں سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ تلواریں لے کر اس کی وین کے پیچھے بھاگے اور اسے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ حملہ آور پوری منصوبہ بندی کے ساتھ آئے تھے۔ گاڑی میں بہت سے ہتھیار رکھے گئے تھے۔
ملزم اس وقت پولیس تحویل میں ہے اور پولیس اس کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔ ایسے میں جب حملہ ہوا تو پولیس کو ملزم کی حفاظت اور حملہ آوروں کو بھگانے کے لیے سرکاری ریوالور بھی نکالنی پڑی۔ پولیس نے فی الحال ان حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 'حملہ آوروں میں سے ایک نے بتایا کہ وہ صبح 11 بجے سے آفتاب کو مارنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ وہ 15 لوگ تھے اور ان کی کوشش تھی کہ آفتاب کو 70 ٹکڑے کر دیں۔'