ETV Bharat / bharat

AMU Students March Against Mob Lynching: ہجومی تشدد کے خلاف علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 26, 2022, 8:48 AM IST

Updated : Mar 26, 2022, 9:21 AM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء نے ماب لنچنگ کے خلاف احتجاجی مارچ نکال کر صدر جمہوریہ کے نام علیگڑھ سٹی مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا۔ Memorandum to the President against Mob Lynching

AMU students March against Mob Lynching
ماب لنچنگ کے خلاف صدر جمہوریہ کو میمورنڈم

ریاستی اور مرکزی بی جے پی کی موجودہ حکومت ایک جانب تو سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کی بات کرتی ہے اور وہیں دوسری جانب ملک میں ماب لنچنگ کے واقعات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں، جس پر قابو پانے کے لیے موجودہ حکومت ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ جس کے خلاف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء نے کیمپس میں احتجاجی مارچ نکالا اور صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم علیگڑھ سٹی مجسٹریٹ کو دیا۔ Protest March against Mob Lynching

ویڈیو

اے ایم یو طلباء رہنما جانب حسن کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو موجودہ بی جے پی کی حکومت سب کے وشواس کی بات کرتی ہے دوسری جانب دن بدن ماب لنچنگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جیسا حال ہی میں ان معاملات میں دیکھنے کو ملا۔

۱۔ متھرا میں عامر کو پکڑ کر پہلے اس پر بے بنیاد گائے کے گوشت کا الزام لگایا اور پھر اس کو بند کرکے بہت بری طریقہ سے مارا۔
۲۔ غازی آباد میں مستقیم نامی شخص کو اتنا مارا کہ اس کی موت ہوگئی۔
۳۔ کوشامبی کے گاؤں میں نور عالم اور ظفر عالم دونوں بھائیوں کو بری طریقے سے مارا، جس میں ظفر عالم کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور اس کا بھائی نورعالم اسپتال میں علاج کے لئے داخل ہے۔
۴۔ راجستھان کے بھرتپور میں دلت شخص جس کا نام یوگیش ہے اس کو دبنگ لوگوں نے مونچھوں کی وجہ سے مارا۔
۵۔ کرناٹک کے اندر جو سالانہ میلہ کا اہتمام کیا جاتا ہے اس سے متعلق پوسٹر لگا کر یہ دھمکی دی ہے کہ اس میلے میں مسلمان اپنی دکانیں نہ لگائیں اگر وہ لگائیں گے تو ان کے ساتھ بہت برا حال کیا جائے گا۔

جانب حسن نے سوال پوچھتے ہوئے کہا ایک جانب تو آپ ملک میں سب کے وشواس کی بات کرتے ہیں دوسری جانب ملک میں جو مسلمانوں کو اور دلت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس پر لگام کب لگے گی۔ موجودہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لئے یا سب کا وشواس جیتنے کے لئے بنی ہے۔ میں صدر جمہوریہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ماب لنچنگ کے شکار خاندان والوں کو معاوضہ اور ان کے خاندان میں کسی ایک شخص کو سرکاری نوکری دی جائے اور جو بھی لوگ ماب لنچنگ میں شامل ہیں ان پر فورا کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

Youth Lynched in Taimoor Nagar: دہلی کے تیمور نگر میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

علیگڑھ سٹی مجسٹریٹ پرویش ورما نے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم حاصل کرنے کے بعد بتایا کہ آج اے ایم یو طلبہ نے ایک احتجاجی مارچ نکالا۔ ماب لنچنگ کے خلاف اور صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا ہے، جس کو ہم نے حاصل کر لیا ہے اور صدر جمہوریہ کو بھیج دیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 26, 2022, 9:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.