ETV Bharat / bharat

آنجہانی راج گوپال آچاریہ کی سال گرہ پر گلہائے عقیدت کا نذرانہ - راج گوپال آچاریہ کی سال گرہ

آنجہانی راج گوپال آچاریہ کی سال گرہ کے موقع پر سیاسی رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

آنجہانی راج گوپال آچاریہ کی سال گرہ پر گلہائے عقیدت کا نذرانہ
Members of Parliament paid tribute to Mr. C. Rajagopalachari
author img

By

Published : Dec 10, 2020, 7:56 PM IST

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر مملکت شری وی مرلی دھرن سمیت کئی اعلی رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں آنجہانی راج گوپال آچاریہ کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

لوک سبھا کے جنرل سکریٹری شری اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل دیش دیپک ورما نے بھی راج گوپال آچاریہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس پروگرام میں شریک تمام معززین کو لوک سبھا سکریٹریٹ نے ہندی اور انگریزی میں سی راج گوپال آچاریہ کی سوانح حیات پر مشتمل کتابچہ پیش کیا۔

وہیں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مجاہد آزادی اور ملک کے آخری گورنر جنرل چکرورتی راج گوپال آچاریہ کو ان کے سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا، نائیڈو نے جمعرات کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ عظیم دانشور تھے اور انہوں نے اپنی عوامی زندگی میں کئی اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد

نائب صدر نے کہا کہ'میں بھارت کے آخری گورنر جنرل، ہندوستانی ثقافت اور ادب کے اسکالر چکرورتی راج گوپا آچاری اور عظیم مجاہد آزادی کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، انہوں نےاپنی عوامی زندگی میں متعدد کردار ادا کرکے بھارت کو قابل فخربنایا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.