ETV Bharat / bharat

Mehbooba Mufti visits Dhangri ڈانگری میں ہلاک شدہ شہریوں کے اہل خانہ سے محبوبہ مفتی نے ملاقات کی - ڈونگری میں ہلاک شدہ شہریوں سے محبوبہ کی ملاقات

محبوبہ مفتی نے راجوری کے ڈانگری علاقے کا دورہ کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے حملے میں مارے گئے عام شہریوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

ڈانگری میں ہلاک شدہ شہریوں کے اہل خانہ سے محبوبہ مفتی نے ملاقات کی

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 10:29 PM IST

ڈونگری میں ہلاک شدہ شہریوں کے اہل خانہ سے محبوبہ مفتی نے ملاقات کی

راجوری: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے آج راجوری کے ڈانگری علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک شدہ سات عام شہریوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔ بتا دیں کہ ایک جنوری 2023 کو ضلع راجوری کے ڈانگری علاقہ میں دو الگ الگ وقت پر دھماکوں اور گولی باری میں سات لوگ مارے گئے تھے۔ پی ڈی پی صدر و جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے راجوری میں عوامی جلسے کے بعد ڈانگری میں دھماکوں اور گولی باری میں مارے جانے والے افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کا قتل عام کر کے عسکریت پسندوں نے حیوانیت کا ثبوت دیا ہے۔

محبوبہ نے جموں کشمیر انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ایک طرف کشمیر انتظامیہ اقلیتوں کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملات کو تیزی سے حل کرنے کا دعویٰ کرتی ہے مگر اس حادثے کو ڈھائی ماہ کے قریب ہو چکے ہیں، کیس مرکزی ایجنسی کے حوالے کیے جانے کے باوجود بھی ڈانگری واقعے کے مجرموں کی شناخت کے لیے کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے لیفٹیننٹ گورنر پر زور دیا کہ وہ زخمیوں کو مفت طبی علاج اور متاثرین کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔ وہیں لوگوں نے محبوبہ مفتی سے بھی گزارش کی ہے کہ قاتل کو سامنے لانے کے لیے ہماری مدد کریں تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں: Bajrang Dal, VHP Protest راجوری میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.