ETV Bharat / bharat

امریکی دفاعی سکریٹری اور راجناتھ سنگھ کے درمیان ملاقات - ای ٹی وی بھارت اردو

اپنے تین روزہ دورے کے دوران امریکی دفاعی سکریٹری لائیڈ جے آسٹن گزشتہ شام دہلی پہنچے اور انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

meeting
meeting
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 7:54 AM IST

Updated : Mar 20, 2021, 11:41 AM IST

امریکی سکریٹری برائے دفاع لائیڈ جے آسٹن اور بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے مابین ساؤتھ بلاک میں ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤوں کے درمیان میٹنگ جاری ہے۔ سی ڈی ایس وپن راوت بھی اس دوران موجود ہیں۔

اس ملاقات سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے وار میموریل کا دورہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق "ایشیاء پیسیفک، میک ان انڈیا، ٹکنالوجی کی منتقلی، دفاعی اسٹراٹیجک سمیت کئی اہم ایشوز پر بات چیت متوقع ہے۔

اپنے تین روزہ دورے کے دوران امریکی دفاعی سکریٹری لائیڈ جے آسٹن گزشتہ شام دہلی پہنچے اور انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کا وزیر اعظم کے نام پیغام سنایا۔

وزیر اعظم کا ٹویٹ
وزیر اعظم کا ٹویٹ

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس دوران وزیر اعظم مودی نے دونوں ممالک کے درمیان پالیسی کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی بھارت امریکی تعلقات میں دو طرفہ سکیورٹی امداد کے کردار پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے امریکی دفاعی سکریٹری سے ان کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارباد دینے کو کہا۔

امریکی دفاعی سکریٹری نے وزیر اعظم سے قبل قومی سکیورٹی صلاح کار (این اے ایس) اجیت ڈووال سے بھی ملاقات کی۔ آسٹن نے بھارت پہنچنے پر ٹویٹ کر اپنے تجسس اور خوشی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی اور سکیورٹی صلاح کار اجیت ڈووال سے ملاقات کا ذکر بھی اپنے ٹویٹ میں کیا

امریکی دفاعی سکریٹری لائیڈ جے آسٹن  کا ٹویٹ

امکان ہے کہ راجناتھ اور آسٹن ملاقات کے بعد مشترکہ میڈیا بیان جاری کریں گے۔

Last Updated : Mar 20, 2021, 11:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.