ETV Bharat / bharat

Ghadi Master Yusuf Siddique ملئے گھڑی ماسٹر کے نام سے مشہور 85 سالہ یوسف صدیق سے - گھڑی سازی کا پیشہ

مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے عائشہ نگر علاقے سے تعلق رکھنے والے 85 سالہ کے یوسف صدیق گزشتہ 35 برسوں سے گھڑی سازی کے پیشہ سے وابستہ ہیں۔ جنہیں مقامی افراد گھڑی ماسٹر کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ یوسف صدیق نے ممبئی کی معروف ڈوزمار گھڑی سازی کی کمپنی میں تربیت لی اور سند حاصل کرنے کے بعد مالیگاؤں واپس آگئے اور گھڑی سازی کی شروعات کی۔ یوسف صدیق عائشہ نگر قبرستان کے سامنے ایک چھوٹے ٹیبل کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر خراب گھڑیوں کی مرمت اور صفائی کرتے ہیں۔

ملئے گھڑی ماسٹر کے نام سے مشہور 85 سالہ یوسف صدیق سے

author img

By

Published : Jan 29, 2023, 6:35 PM IST

Updated : Jan 29, 2023, 7:39 PM IST

مالیگاؤں: ایک زمانہ تھا جب گھڑی پہننا بڑی بات مانی جاتی تھی کیونکہ وقت بتانے کا سب سے آسان اور واحد ذریعہ گھڑی ہوا کرتی تھی اور جب بھی گھڑی خراب ہوتی تب لوگ فورا گھڑی ساز کے پاس دوڑا کرتے تھے۔ یہ گھڑی ساز اکثر و بیشتر چوک چوراہے پر ایک چھوٹے ٹیبل کے ساتھ زمین پر بیٹھے ہوئے دکھائی دیتے تھے لیکن اب وقت کے ساتھ سب کچھ بدلتا جارہا ہے۔ جدید دور کے ساتھ ساری پرانی روایت اور چیزیں بدلتی جارہی ہیں۔ اس بدلتے دور میں آج بھی کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو نہ صرف گھڑی سازی کے پیشہ کو محفوظ کرنے کی کوشش کر رہے بلکہ پرانی اور قیمتی گھڑیوں کی حفاظت اور اس کی مرمت کو اپنے لیے ایک فخر کی بات سمجھتے ہیں۔

ملئے گھڑی ماسٹر کے نام سے مشہور 85 سالہ یوسف صدیق سے

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے عائشہ نگر علاقے سے تعلق رکھنے والے 85 سالہ کے یوسف صدیق گزشتہ 35 برسوں سے گھڑی سازی کے پیشہ سے وابستہ ہیں۔ جنہیں مقامی افراد گھڑی ماسٹر کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ یوسف صدیق نے ممبئی کی معروف ڈوزمار گھڑی سازی کی کمپنی میں تربیت لی اور سند حاصل کرنے کے بعد مالیگاؤں واپس آگئے اور گھڑی سازی کی شروعات کی۔ یوسف صدیق عائشہ نگر قبرستان کے سامنے ایک چھوٹے ٹیبل کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر خراب گھڑیوں کی مرمت اور صفائی کرتے ہیں۔

اس تعلق سے یوسف صدیق نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کچھ دہائی قبل گھڑی سازی کا کام عروج پر ہوا کرتا تھا اور متعدد مقامات پر گھڑی ساز کام کرتے نظر آتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موبائل فون اور ٹیکنالوجی کے عام ہوتے ہی دیگر شعبوں کی طرح گھڑی سازی کا پیشہ بھی زوال پذیر ہوتا جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شہر میں اب چند گھڑی ساز موجود ہے لیکن وہ اپنی نسلوں کو گھڑی سازی کے پیشہ سے دور رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ گھڑی سازی کا اب کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی کچھ گھڑی کے شوقین افراد موجود ہیں، جن کی وجہ سے گھڑی سازی کا کام سست رفتاری سے ہی لیکن چل رہا ہے۔ اس کے ذریعہ ہونے والی آمدنی بھی مختصر ہوگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Meet Qasim Bhai Hornwala ملئے آٹھ برس کی عمر سے ہارن کی مرمت کرنے والے قاسم بھائی سے

Last Updated : Jan 29, 2023, 7:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.