ETV Bharat / bharat

CJI NV Ramana on Media: میڈیا ہاؤسز کی ذمہ داری حقائق کو پیش کرنا ہے، چیف جسٹس این وی رمنا

گلاب چند کوٹھاری کی کتاب 'دی گیتا وگیان اُپنیشد' کے اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا کہ 'میڈیا کو خود کو دیانتدار صحافت تک محدود رکھنا چاہیے۔' CJI NV Ramana on Media

میڈیا کو خود کو دیانتدار صحافت تک محدود رکھنا چاہیے، چیف جسٹس

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 12:03 PM IST

نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے منگل کو کہا کہ 'میڈیا کو خود کو دیانتدار صحافت تک محدود رکھنا چاہئے اور صحافت کو اپنے اثر و رسوخ اور تجارتی مفادات میں اضافہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ جسٹس رمنا نے کہا 'دوسرے تجارتی مفادات والا میڈیا ہاؤس باہری دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے اور اکثر تجارتی مفادات آزاد صحافت کی روح پر حاوی ہو جاتے ہیں۔' Media should confine itself to honest journalism

سی جے آئی این وی رمنا گلاب چند کوٹھاری کی کتاب 'دی گیتا وگیان اُپنیشد' کے اجراء کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پروگرام کی صدارت کی۔ گزشتہ ہفتے بھی سی جے آئی نے اسی طرح کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ایجنڈا پر مبنی مباحثے اور "کنگارو کورٹس" میڈیا کے ذریعے چلائے جارہے ہیں جو جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: CJI NV Ramana in USA: 'معاشرے میں امن ضروری ہے'

جسٹس رمنا نے گذشتہ روز کہا، 'صحافی عوام کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔ حقائق کو پیش کرنا میڈیا ہاؤسز کی ذمہ داری ہے۔ خاص طور پر بھارتی لوگ اب بھی مانتے ہیں کہ جو کچھ بھی چھپتا ہے وہ سچ ہے۔ میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ میڈیا اپنے اثر و رسوخ اور تجارتی مفادات کو بڑھانے کے لیے صحافت کو بطور ہتھیار استعمال کیے بغیر خود کو ایماندار صحافت تک محدود رکھے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.