ETV Bharat / bharat

کولکاتا: محمڈن اسپورٹنگ گراؤنڈ کیا عالمی سطح کا اسٹیڈیم بن سکے گا؟ - مغربی بنگال

تاریخی کلب محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری دانش نے کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ کو عالمی سطح کے اسٹیڈیم میں بدلنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور اس پر کام شروع ہوچکا ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ گراؤنڈ
محمڈن اسپورٹنگ گراؤنڈ
author img

By

Published : Oct 10, 2021, 1:09 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے بعد حالات معمول پر آنے کے بعد کھیل کود کی سرگرمیوں میں آہستہ آہستہ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ عام لوگ بھی اسٹیڈیمز کی طرف رخ کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ تاریخی کلب محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری دانش نے کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ کو عالمی سطح کے اسٹیڈیم میں بدلنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور اس پر کام شروع ہوچکا ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ گراؤنڈ

بھارتی فٹبال کی تاریخ میں اہم اور منفرد مقام رکھنے والا کلب محمڈن اسپورٹنگ کو اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ واپس دلانے کی کوشش تیز ہوگئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کلب کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کینٹین کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ ایسٹ بنگال اور موہن بگان کی طرح محمڈن اسپورٹنگ کا بھی اپنا کینٹین چند ہفتوں میں بن کر تیار ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کینٹین بننے کے بعد گراؤنڈ کی جدیدکاری کے کاموں میں ہاتھ لگایا جائے گا۔ گراؤنڈ کے تمام اسٹینڈ میں باکٹ سیٹ لگانے کا منصوبہ ہے۔ کلب انتظامیہ کی جانب سے اس کے لئے مغربی بنگال حکومت کو خط لکھا گیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ گراؤنڈ کی جدیدکاری بھی جلد شروع ہوجائے گی۔

محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ اگلے سیزن سے ٹیم کے تمام میچز ہوم گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ شائقین کو اپنے خوبصورت ہوم گراؤنڈ میں بیٹھ کر کھیل دیکھنے کا جلد موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک چمپیئن شپ میں مظاہرے کا سوال ہے تو ٹیم کی موجودہ کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ امید کرتے ہیں کہ ان کی ٹیم خطابی دوڑ میں سب سے آگے رہے گی۔ چالیس برسوں بعد کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کی ٹرافی سیاہ سفید جرسی والی ٹیم کی جھولی میں آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.