ETV Bharat / bharat

Maulana Tauqir Raza On Nupur Sharma: مولانا توقیر رضا نے نپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا - اتحاد ملت کاونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا

اتحاد ملت کاونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا نے کہا کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا کر جو گستاخی کی ہے، اس کے لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 10 جون کو اسلامیہ انٹر کالج بریلی میں ایک بہت بڑا احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ اس احتجاجی دھرنے میں وہ اس غیر ذمہ دار ترجمان کے خلاف احتجاج کریں گے اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کریں گے۔ Maulana Tauqir Raza On Nupur Sharma

مولانا توقیر رضا نے گستاخ رسول نوپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 7:57 AM IST

بریلی: اتحاد ملت کاونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا نے 10 جون کو بریلی میں زبردست مظاہرے کا انتباہ دیتے ہوئے بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہی نہیں مولانا توقیر رضا نے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہندوؤں کے قتل کے معاملے میں کہا کہ حکومت ناکام ہو رہی ہے اور اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ Maulana Tauqir Raza Give Ultimatum To Nupur Sharma

بریلی میں آئی ایم سی کے قومی صدر مولانا توقیر رضا نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما نے چند روز قبل ایک ٹی وی مباحثے میں رسول اللہ کی شان میں گستاخی کی تھی لیکن ابھی تک بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ مولانا توقیر رضا نے بتایا کہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کو خط لکھ کر نوپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور 8 دن کا وقت دیا ہے۔ اگر 8 دن کے دوران نوپور شرما کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو 10 جون بروز جمعۃ کو بریلی کے اسلامیہ انٹر کالج گراؤنڈ میں نوپور شرما کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا جائے گا۔

مولانا توقیر رضا نے گستاخ رسول نوپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا کر جو گستاخی کی ہے، اس کے لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 10 جون کو اسلامیہ انٹر کالج بریلی میں ایک بہت بڑا احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ اس احتجاجی دھرنے میں وہ اس غیر ذمہ دار ترجمان کے خلاف احتجاج کریں گے اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو نوپور شرما کے بیان پر معافی مانگنی چاہیے اور ان کے بیان سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو تکلیف ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Gyanvapi Masjid Case: ‘ہندو سماج کے بیدار ہونے کا وقت آگیا‘ گیان واپی مسجد معاملہ پر مولانا توقیر رضا کی پریس کانفرنس

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے۔ اس کی ذمہ داری مرکزی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ وہاں ہندو بھی مارے جا رہے ہیں۔ مسلمان بھی مارے جا رہے ہیں اور دوسرے لوگ بھی مارے جا رہے ہیں۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اتنا بڑا نیٹ ورک ہونے کے باوجود ایسی حکومت کو برطرف کر دینا چاہیے۔ حکومت کو اپنی مرضی سے استعفیٰ دینا چاہئے۔ اس وقت ملک میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ ملک میں جس کی لاٹھی بھینس جیسا ماحول بن گیا ہے۔ حکومت رضا کارانہ طور پر استعفیٰ دے دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.