ETV Bharat / bharat

Ramesh Bidhuri Remark بی جے پی کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے رمیش بدھوری جی کا شکریہ: مولانا سجاد نعمانی

ممتاز عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے کہا کہ ایسے مسلمانوں کا ضمیر کہاں ہے جو راشٹریہ مسلم منچ کا ڈھول پیٹتے رہتے ہیں۔ وہ مسلمان جو آر ایس ایس اور بی جے پی کی تعریف کرتے ہیں اور اُن سے جڑنے کی بات کرتے ہیں اب یہ اعلان کیوں نہیں کرتے کہ اب ہم مسلمان نہیں رہے۔ رمیش بدھوری نے جو کچھ کہا ہے وہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ رمیش بدھوری نے پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی کے لیے مسلم مخالف نفرت انگیز زبان استعمال کی تھی۔

maulana sajjad nomani
ممتاز عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2023, 8:12 PM IST

لکھنئو: ممتاز عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں بی جے پی کا چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے پورے ملک کو دکھا دیا ہے کہ ہم کون ہیں، ہماری تعلیم، ہماری تربیت، ہماری زبان اور اقلیتوں کے لیے ہماری سوچ کیا ہے؟ بی جے پی ایم پی رمیش بدھوری کی زبان نے ملک کو دکھایا ہے کہ ہم انسانی حقوق اور پارلیمنٹ کی کتنی پرواہ کرتے ہیں۔ مولانا نعمانی نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ جمہوریت کا مرکز کہلانے والی جگہ پر ایسی فحش اور گھٹیا زبان کا استعمال ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پھر بھی بی جے پی ایم پی رمیش بدھوری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ ان کی تقریر سے پورے ملک کو معلوم ہو گیا ہے کہ آر ایس ایس اور بھاجپا کی تعلیم و تربیت کیا ہے؟ اب جمہوریت کے مرکز میں ایسی زبان استعمال کر کے آپ نے مسلمانوں کے خلاف ایک طرح سے لائسنس دے دیا ہے۔ مولانا نعمانی نے کہا کہ میں اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اجتماعی طور پر ایوان سے معطلی اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب شخص پر تاحیات سیاسی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ بی ایس پی ایم پی کنور دانش علی کو استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اس شدت اور انتہا پسندی کا مقابلہ کریں۔ میں چاہتا ہوں کہ جن لوگوں نے آپ کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر ایوان میں بھیجا تھا وہ اس بار دوگنا ووٹ دے کر ایوان میں بھیجیں گے۔

مولانا سجاد نعمانی نے سخت لہجے میں کہا کہ ایسے مسلمانوں کا ضمیر کہاں ہے جو راشٹریہ مسلم منچ کا ڈھول پیٹتے رہتے ہیں۔ وہ مسلمان جو آر ایس ایس اور بی جے پی کی تعریف کرتے ہیں اور اُن سے جڑنے کی بات کرتے ہیں۔ آپ یہ اعلان کیوں نہیں کرتے کہ اب ہم مسلمان نہیں رہے۔ رمیش بدھوری نے جو کچھ کہا ہے وہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

مولانا نعمانی نے کہا کہ میں سِکھ، عیسائی، بدھ، دلت اور قبائلی برادریوں کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تمام باتوں کو بھول جائیں اور آنے والے ہر الیکشن میں بی جے پی کو سبق سکھانےکا کام کریں۔ جنہوں نے گولوالکر اور ساورکر کو پڑھا ہے وہ حیران نہیں ہوں گے کیونکہ یہ ان کی تعلیمات کا حصہ ہے۔ خواتین نے بی جے پی کو ووٹ دے کر اس مقام تک پہنچانے میں مدد کی لیکن اس بار وہ ووٹ نہیں دیں گی کیونکہ آپ کی ذہنیت کھل کر سب کے سامنے آچکی ہے۔ ہم ووٹ کے ذریعے بی جے پی کو جواب دیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ انڈیا الائنس کنور دانش علی کی مکمل حمایت کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.