لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے امام باڑہ غفران مآب میں ماہ محرم الحرام کی دوسری مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جواد نقوی نے عزاداری اور ذکر امام حسینؑ کی عظمت کو بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عزاداری ریاکاری سے پاک ہونی چاہئے۔ ہر وقت ہمارے پیش نظر یہی رہے کہ اللہ اور اہلبیتؑ ہماری عزاداری کو قبول کرلیں کیونکہ جب تک وہ سند قبولیت نہیں دیں گے، ہمارا کوئی عمل اللہ کی بارگاہ میں قابل قبول نہیں ہوگا۔Maulana kalbe jawad speech in 2nd majlis of muharrm in lucknow
انہوں نے کہا کہ میدان عمل میں حسن نیت شرط قبولیت ہے، کثرت عمل نہیں۔ مولانا نے ذکر حسینؑ اور مجلس عزا کی اہمیت اور عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجالس عین دین ہیں۔اللہ نے عرش پر مجلس حسین برپا کی ہے۔ انبیا نے مصیبت امام حسین ؑپر گریہ کیا ہے ۔خود رسول اسلام صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے شہادت امام حسینؑ کی خبر دی ہے اور اپنے فرزند کی مصیبت پر گریہ فرمایا ہے۔ اس لئے ان مجالس کو بدعت نہ سمجھا جائے بلکہ یہ سنت انبیا کے مطابق ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Maulana Kalbe Jawad Speech On Muharram: محرم کی پہلی مجلس سے مولانا کلب جواد نقوی کا خطاب
مجلس کے آخر میں مولانا نےمدینہ سے امام حسین کے سفر کے واقعہ کو بیان کیا ۔ ساتھ ہی امام کے کربلا میں ورود اور ام المومنینؐ حضرت ام سلمہ ؐ کی روایت کے ذریعہ شہادت امام حسین کی پیشین گوئی کو بھی بیان کیا۔