ETV Bharat / bharat

دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی کا انتقال

جمعہ کے روز دوپہر قریب ساڑھے تین بجے مظفرنگر ہسپتال میں حضرت مرحوم نے آخری سانس لی۔

دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی کا انتقال
دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی کا انتقال
author img

By

Published : Jul 30, 2021, 9:26 PM IST

عظیم دینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم اور ممتاز استاذِ حدیث مولانا عبدالخالق سنبھلی کا جمعہ کے روز طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کے انتقال کی خبر سے دارالعلوم دیوبند سمیت علمی، دینی، اصلاحی اور سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مولانا تقریباً 72 برس کے تھے اور گزشتہ کافی دنوں سے علیل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی کا واحد مسلم مسافر خانہ تنازعات کا شکار

دہلی، مراد آباد، دیوبند اور مظفرنگر میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی مولانا مرحوم کا علاج جارہ تھا لیکن قابل ذکر افاقہ نہیں ہوا۔ جمعہ کے روز دوپہر قریب ساڑھے تین بجے مظفرنگر اسپتال میں حضرت مرحوم نے آخری سانس لی۔

ان کے انتقال کی خبر سے احاطہ دارالعلوم دیوبند میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور دیگر نامور علماء کرام و اساتذہ نے پہنچ کر تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے انتقال کو عظیم علمی اور ملی خسارہ قرار دیا اور دارالعلوم دیوبند کے لئے انجام دی جانے والی ان کی بے مثال اور مخلصانہ خدمات کو یاد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.