ETV Bharat / bharat

Karnataka Polls 2023 کرناٹک میں نفرت کا بازار بند، محبت کی دکان کھل گئی: راہل

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے اپنے مختصر افتتاحی کلمات میں راہل گاندھی نے کہاکہ ''کرناٹک میں نفرت کا بازار بند ہو گیا ہے اور محبت کی دکان کھل گئی ہے۔

author img

By

Published : May 13, 2023, 4:37 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat
کرناٹک میں نفرت کا بازار بند، محبت کی دکانیں کھل گئیں، راہل

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی جیت پر عوام، پارٹی کارکنوں اور لیڈروں کو مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ اس جیت نے ریاست میں نفرت کا بازار بند کرکے محبت کی دوکان کھول دی ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے اپنے مختصر افتتاحی کلمات میں راہل گاندھی نے کہا 'کرناٹک میں نفرت کا بازار بند ہو گیا ہے اور محبت کی دکان کھل گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے اپنی 'بھارت جوڑو' یاترا میں محبت کی دکان کے بارے میں بار بار بات کی تھی۔'

کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ ہم نے کرناٹک میں نفرت سے نہیں بلکہ محبت اور کھلے دل سے لڑائی لڑی تھی اور کرناٹک کے لوگوں نے دکھایا ہے کہ ملک محبت سے پیار کرتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ غریب عوام کی طاقت کی جیت ہے۔ کرناٹک میں ایک طرف دولت مند سرمایہ داروں کی طاقت تھی اور دوسری طرف غریبوں کی طاقت، اس طاقت نے دولت مندسرمایہ داروں کی طاقت کو شکست دی۔ باقی ریاستوں ں میں بھی یہی ہونے جا رہا ہے۔ پارٹی غریبوں کے مسائل پر الیکشن لڑے گی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے کرناٹک کے عوام سے پانچ وعدے کئے تھے، یہ پانچ وعدے کابینہ کی میٹنگ کے پہلے دن پورے کئے جائیں گے۔خیال رہے کہ کرناٹک کی 224 رکنی اسمبلی انتخابات کی گنتی کے رجحانات کے مطابق کانگریس کو 135 سے 140 کے درمیان سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Result راہل ناقابل تسخیر ہیں، کرناٹک کے نتائج پر کانگریس کا ردعمل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.