ETV Bharat / bharat

Lata Mangeshkar passes away: لتا منگیشکر کے انتقال پر مودی سمیت کئی رہنماؤں کا اظہار تعزیت - لتا منگیشکر کے انتقال پر صدر جمہوریہ کا اظہار تعزیعت

لتا منگیشکر کے انتقال پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر نتن گڈکری سمیت کئی اعلیٰ رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ PM Modi pays tribute to Lata Mangeshkar

لتا منگیشکر کے انتقال پر مودی سمیت کئی رہنماؤں کا اظہار تعزیعت

author img

By

Published : Feb 6, 2022, 11:07 AM IST

Updated : Feb 6, 2022, 1:03 PM IST

بھارت رتن گلوکارہ لتا منگیشکر کی 92 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے، اسکی اطلاع مرکزی وزیر نتن گڈکری اور لتا منگیشکر کی بہن اوشا منگیشکر نے دی ہے۔ Singer Lata Mangeshkar dies at 92

لتا منگیشکر کے انتقال پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر نتن گڈکری سمیت کئی رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ PM Modi pays tribute to Lata Mangeshkar

پی ایم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'لتا دیدی کے انتقال سے ملک میں ایک خلا پیدا ہوا ہے جسے پُر نہیں کیا جا سکتا۔ آنے والی نسلیں انہیں ہندوستانی ثقافت کے ایک باوقار شخصیت کے طور پر یاد رکھیں گی، جن کی سریلی آواز میں لوگوں کو مسحور کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت تھی۔'

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

صدر رام ناتھ کووند نے لکھا کہ 'لتا جی کی موت کی خبر میرے لیے دل دہلا دینے والی ہے جیسا کہ دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداحوں کے لیے ہے۔ ان کے گانوں میں ملک کی خوبصورتی اور اس کی احساس کی ترجمانی ہوتی تھی۔' Ram Nath Kovind pays tribute to Lata Mangeshkar

وزیراعظم مودی
وزیراعظم مودی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لتا منگیشکر کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'موسیقی کی دنیا میں ان کی خدمات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی موت میرے لیے ذاتی نقصان ہے۔' Amit Shah pays tribute to Lata Mangeshkar

امت شاہ
امت شاہ

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'لتا منگیشکر جی کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔ وہ کئی دہائیوں تک بھارت کی سب سے پیاری آواز بنی رہیں۔ ان کی سریلی آواز مداحوں کے دلوں میں گونجتی رہے گی۔'

راہل گاندھی
راہل گاندھی

یہ بھی پڑھیں: Lata Mangeshkar passes away:گلوکارہ لتا منگیشکر کا انتقال

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لتا منگیشکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوکارہ لتا منگیشکر کا انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔ ان کا انتقال فنون لطیفہ کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔'

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا، 'لتا دیدی آپ کے بغیر اس ملک کے گانے اور موسیقی ادھورے ہیں۔ آپ کی کمی کوئی بھی پورا نہیں کر سکتا۔'

Last Updated : Feb 6, 2022, 1:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.