ETV Bharat / bharat

Road Accident: سدھارتھ نگر میں سڑک حادثہ میں نو افراد ہلاک، تین زخمی

ضلع سدھارتھ نگر میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں نو افراد ہلاک جب کہ تین دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، اس حادثہ پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے ٹویٹ کرکے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ Road Accident in siddharthnagar

author img

By

Published : May 22, 2022, 12:03 PM IST

سدھارتھ نگر میں سڑک حادثہ میں نو افراد ہلاک، تین زخمی

سدھارتھ نگر: اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع کے جوگیا علاقے میں سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹریلر اورر بولیرو کار کے مابین تصادم ہوگیا، جس کے سبب نو افراد ہلاک جب کہ تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار لواحقین کے تئیں تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کا مکمل علاج کرانے کی ہدایت دی ہے۔ Many Died in road accident in siddharthnagar

  • जनपद सिद्धार्थनगर में सड़क दुर्घटना में हुई जनहानि अत्यंत दु:खद व हृदयविदारक है।

    प्रभु श्री राम दिवंगत आत्माओं को शांति प्रदान करें। मेरी संवेदनाएं शोक संतप्त परिजनों के साथ हैं।

    संबंधित अधिकारियों को दुर्घटना में घायल हुए लोगों का समुचित उपचार कराने के निर्देश दिए हैं।

    — Yogi Adityanath (@myogiadityanath) May 22, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ''اتر پردیش کے سدھارتھ نگر میں سڑک حادثہ انتہائی دردناک ہے۔ میری تعزیت سوگوار خاندان کے افراد کے ساتھ ہے۔ ایشور انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ ساتھ ہی تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

  • उत्तर प्रदेश के सिद्धार्थनगर में हुआ सड़क हादसा अत्यंत पीड़ादायक है। मेरी संवेदनाएं शोकाकुल परिजनों के साथ हैं। ईश्वर उन्हें इस अपार दुख को सहने की शक्ति प्रदान करे। इसके साथ ही मैं सभी घायलों के शीघ्र स्वस्थ होने की कामना करता हूं: PM @narendramodi

    — PMO India (@PMOIndia) May 22, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے شہرت گڑھ تھانہ علاقے کے مہلا گاؤں سے بانسی کوتوالی علاقے میں ہفتے کی رات ایک بارات گئی تھی۔ بارات سے بولیرو گاڑی میں 11 لوگ بیٹھ کر واپس آرہے تھے کہ بانسی نوگڑھ راستے پر کٹیا گاؤں کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑے ٹریلر میں بولیرو گھس گئی۔ اس حادثے میں شہرت گڑھ کے مہلا تھانہ گرام کے رہنے والے نو باراتیوں کی موت ہوگئی جب کہ تین دیگر زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.