ETV Bharat / bharat

Bhatapara Road Accident چھتیس گڑھ میں پِک اپ اور ٹرک کے مابین تصادم، گیارہ افراد ہلاک

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 8:47 AM IST

Updated : Feb 24, 2023, 1:00 PM IST

بلودا بازار بھٹاپارہ ضلع میں دیر رات 12 بجے ایک درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 11 افراد ہلاک اور متعدد لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بھٹاپارہ: ریاست چھتیس گڑھ کے بلودابازار بھٹاپارہ ضلع کے کھمریا گاؤں کے قریب جمعرات کی دیر رات ایک پیک اپ اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہوگئی جس میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہیں 10 سے زائد افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ پیک اپ میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے لیے کھیوڑہ گاؤں سے ارجونی گاؤں آئے ہوئے تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بھٹاپارہ پولیس دیر رات موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے میں دبے زخمیوں کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ بھٹاپارہ کے ایس ڈی او پی سدھارتھ بگھیل نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

  • Chhattisgarh | 11 people were killed and several others injured after a pickup vehicle collided with a truck in the Baloda Bazaar-Bhatapara district last night: SDOP Bhatapara, Siddhartha Baghel

    — ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) February 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="

Chhattisgarh | 11 people were killed and several others injured after a pickup vehicle collided with a truck in the Baloda Bazaar-Bhatapara district last night: SDOP Bhatapara, Siddhartha Baghel

— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) February 24, 2023 ">

بتایا جارہا ہے کہ ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے بعد تمام افراد پیک اپ میں سوار ہوکر ارھونی سے واپس لوٹ رہے تھے اسی دوران رات میں 12 بجے کھمریا میں ڈی پی ڈبلیو ایس اسکول کے پاس پیک اپ کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماری، تصادم اتنا زوردار تھا کہ پیک اپ کے پرخچے اڑ گئے۔ اس درد ناک حادثے میں 11 افراد کی موت ہوگئی ہے جس میں چار بچے بھی شامل ہیں، 10 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جب کہ 3 زخمیوں کو رائے پور ریفر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کو بلودا ضلع کے کھپرواڑہ گاؤں میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں چار افراد کی موت ہوگئی تھی جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل تھے، یہ افراد بلودا ضلع کے رہنے والے تھے اور یہ کسی کام سے رائے پور گئے ہوئے تھے۔

بھٹاپارہ: ریاست چھتیس گڑھ کے بلودابازار بھٹاپارہ ضلع کے کھمریا گاؤں کے قریب جمعرات کی دیر رات ایک پیک اپ اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہوگئی جس میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہیں 10 سے زائد افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ پیک اپ میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے لیے کھیوڑہ گاؤں سے ارجونی گاؤں آئے ہوئے تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بھٹاپارہ پولیس دیر رات موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے میں دبے زخمیوں کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ بھٹاپارہ کے ایس ڈی او پی سدھارتھ بگھیل نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

  • Chhattisgarh | 11 people were killed and several others injured after a pickup vehicle collided with a truck in the Baloda Bazaar-Bhatapara district last night: SDOP Bhatapara, Siddhartha Baghel

    — ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) February 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بتایا جارہا ہے کہ ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے بعد تمام افراد پیک اپ میں سوار ہوکر ارھونی سے واپس لوٹ رہے تھے اسی دوران رات میں 12 بجے کھمریا میں ڈی پی ڈبلیو ایس اسکول کے پاس پیک اپ کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماری، تصادم اتنا زوردار تھا کہ پیک اپ کے پرخچے اڑ گئے۔ اس درد ناک حادثے میں 11 افراد کی موت ہوگئی ہے جس میں چار بچے بھی شامل ہیں، 10 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جب کہ 3 زخمیوں کو رائے پور ریفر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کو بلودا ضلع کے کھپرواڑہ گاؤں میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں چار افراد کی موت ہوگئی تھی جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل تھے، یہ افراد بلودا ضلع کے رہنے والے تھے اور یہ کسی کام سے رائے پور گئے ہوئے تھے۔

Last Updated : Feb 24, 2023, 1:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.