نئی دہلی: صحت اورخاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے منگل کو کووڈ 19-کے اومیکرون کے نئے ذیلی ویریئنٹ’بی ایف7-‘کے سلسلے ملک میں وبائی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں نیتی آیوگ کے سیکریٹری (ہیلتھ)ڈاکٹر وی کے پال اور دیگر متعلقہ تنظیموں کے اہم کابینہ کے اہم سینئر حکام شامل ہوئے۔Mansukh Mandaviya On New Variant of Omicron
ملنے والی اطلاع کے مطابق گجرات میں اومیکرون کا ایک نیا ذیلی ویریئنٹ بی ایف7-سامنے آیا ہے جو پہلے کے مقابلہ میں زیادہ فعال ہے۔ ملک میں تہوار کا موسم چل رہا ہے اور بازاروں اور دیگر جگہوں پر امید سے زیادہ بھیڑ ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے عوام سے احتیاط برتنے اور کورونا کے رہنما اصول پر عمل کرنے کو کہا گہا ہے۔ صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26ہزار449ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 0.06فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ شرح0.68فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Omicron Threat in India: ملک میں امیکرون سب ویرینٹ BF.7 کی آمد
یو این آئی۔