ETV Bharat / bharat

Oath Ceremony In Tripura تریپورہ میں مانک ساہا نے وزیراعلی کے طور پر حلف لیا - مانک ساہا نے وزیر اعلی کا حلف لیا

تریپورہ میں مانک ساہا نے دوسری بار ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں عہدے کا حلف لیا۔

تریپورہ میں مانک ساہا نے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا

author img

By

Published : Mar 8, 2023, 12:43 PM IST

اگرتلہ: تریپورہ میں مانک ساہا کی زیر قیادت وزراء کونسل نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ اپوزیشن بائیں بازو اور کانگریس نے تریپورہ میں پولنگ کے بعد تشدد کے خلاف احتجاج میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ ساہا کی سربراہی میں وزراء کی کونسل نے دفتر اور رازداری کا حلف لیا۔ ساہا نے دوسری بار ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے صدر جے پی نڈا بھی موجود تھے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے منگل کو ہی تریپورہ پہنچے تھے۔ بی جے پی کی تریپورہ یونٹ کے چیف ترجمان سبرت چکرورتی نے کہا کہ مانک ساہا نے وویکانند میدان میں دوسری بار ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم مودی بھی موجود تھے۔ مودی بدھ کی صبح 10.35 بجے گوہاٹی سے یہاں پہنچے۔

  • Prime Minister Narendra Modi arrives at Swami Vivekananda Maidan in Agartala for the swearing-in ceremony of Tripura CM-designate Manik Saha.

    (Source: DD) pic.twitter.com/5QrhWbl0fp

    — ANI (@ANI) March 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ Tripura Elections Result تریپورہ اسمبلی انتخابات کے نتائج غیرمتوقع، سابق وزیراعلیٰ مانک سرکار

چکرورتی نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہے جب تریپورہ میں غیر بائیں بازو کی حکومت دوبارہ اقتدار میں آئی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ دوسری بار اقتدار میں آنے والی بی جے پی حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی۔ سال 1988 میں کانگریس-ٹی یو جے ایس نے بائیں بازو کو شکست دی اور تریپورہ میں حکومت بنائی تھی، لیکن یہ اتحاد 1993 میں بائیں بازو سے ہار گیا۔ 60 رکنی تریپورہ اسمبلی میں بی جے پی نے 32 نشستیں حاصل کیں، جب کہ اس کی اتحادی انڈیجینس پیپلز فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی) کو ایک نشست ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.