ETV Bharat / bharat

Cultural Event At Jharokha Bagh مانسبل ڈرامیٹکس کلب کی جانب سے ثقافتی تقریب کا انعقاد - گاندربل میں ثقافتی تقریب کا انعقاد

مانسبل ڈرامیٹکس کلب نے جروکہ باغ میں ایک ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس دوران تقریب میں چھ کتابوں کی رسم اجرا کی گئی اور فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والی چند مشہور شخصیات کو فن اور ثقافت میں ان کی خدمات پر مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔

مانسبل ڈرامیٹکس کلب کی جانب سے ثقافتی تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 21, 2022, 8:43 PM IST

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں مانسبل ڈرامیٹکس کلب کی جانب سے جروکہ باغ، صفا پورہ میں ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران ممتاز آرٹسٹ گروپس کی جانب سے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے جن میں امن اور ہم آہنگی کا پیغام پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آرٹسٹس کی حوصلہ افزائی کی اور فنی شکلوں کی وسیع نمائش کا احاطہ کرنے والے فنکارانہ کام کی تعریف کی۔

مانسبل ڈرامیٹکس کلب کی جانب سے ثقافتی تقریب کا انعقاد

مزید پڑھیں: گاندربل مانسبل جھیل کے کنارے ڈرامہ پروگرام کا انعقاد

اس دوران تقریب میں چھ کتابوں کی رسم اجرا کی گئی اور فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والی چند مشہور شخصیات کو فن اور ثقافت میں ان کی خدمات پر مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس پرگرام میں پانچ کتابیں ایسی تھیں جن کو غلام رسول شیدا نے لکھی تھیں، جن میں دو مثنوی اور رشید غمگین کی ڈراموں کے مجموعہ پر ایک کتاب عظمت نامی تھی۔ نعمت اللہ پرے، لال محمد زخمی، پروانہ اشمی، شانتی کول، غلام رسول شیدا کے نام پر ٹرافیاں بالترتیب مختلف مشہور مصنفین حسرت گڑا، شوکت شہری، محمد اسماعیل اشنا، عبدالاحد حاجنی اور شہباز حقباری کو دی گئیں۔ خطبہ استقبالیہ نثار نسیم صدر مانسبل ڈرامیٹکس نے دیا۔ اس پروگرام کی میزبانی گلشن بدرانی نے کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.