ETV Bharat / bharat

Werewolf Syndrome Disease نوجوان کے جسم پر بال کی کثرت سے لوگ خوفزدہ - ویروولف سنڈروم

رتلام میں ایک نوجوان ویروولف سنڈروم کی بیماری میں مبتلا ہے جس کے سبب اس کے پورے جسم پر کثرت سے بال نکل آئے ہیں اور لوگ ان کو دیکھ کر خوفزدہ ہوتے ہیں اور اس کا مذاق اُڑاتے ہیں۔ Man Suffering Werewolf Syndrome Disease

نوجوان کے جسم پر بال کی کثرت سے لوگ خوفزدہ

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 7:26 PM IST

رتلام: مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام کے ایک چھوٹے سے گاؤں نندلیتا کے رہنے والے للت پاٹیدار نامی ایک نوجوان کو ویروولف سنڈروم کی بیماری ہوگئی ہے۔ جس کے سبب ان کے پورے جسم پر بال نکل آئے ہیں۔ بچپن میں لوگ ان سے خوفزدہ رہتے تھے۔ للت اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے نیویارک پوسٹ اخبار کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا۔ عام طور پر انسانی جسم پر چھوٹے اور بڑے بال ہوتے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کے جسم پر بال بھی نہیں ہوتے، لیکن اگر آپ کے اپنے چہرے، منہ، ہتھیلیوں، تلووں، سینے اور کمر پر گھنے بال نکلنے لگیں تو کیا ہوگا؟ کیا لوگ ڈریں گے، کیا لوگ آپ کا مذاق اڑائیں گے؟ کیا لوگ آپ کو بھالو کہیں گے؟ کیا لوگ آپ پر پتھر پھینکیں گے؟ ایسا ہی کچھ رتلام کے للت پاٹیدار کے ساتھ بھی ہوا۔ للت ’ویرولف سنڈروم‘ نامی بیماری میں مبتلا ہیں، جس میں ان کے جسم کے مختلف حصوں سے لمبے، گھنے اور کالے بال آنے لگے ہیں۔ پھر کیا تھا لوگوں نے ان کا مذاق اڑانا شروع کر دیا، جب مذاق سے بھی تسلی نہ ہوئی تو لوگوں نے ان پر پتھر برسائے۔ ان سب کے علاوہ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو للت کو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے تھے۔ Man Suffering Werewolf Syndrome Disease In MP

نوجوان کے جسم پر بال کی کثرت سے لوگ خوفزدہ

للت بتاتے ہیں کہ "میرے والدین کا کہنا ہے کہ جب میں پیدا ہوا تو ڈاکٹر نے میرے بال تراشے کیونکہ میرے پورے جسم پر لمبے بال تھے، لیکن جب تک میں تقریباً 6 یا 7 سال کا نہیں ہوا، تب تک مجھے کچھ مختلف محسوس نہیں ہوا۔ جب میں بڑا ہونے لگا تو میں نے پہلی بار دیکھا کہ میرے پورے جسم پر بال ہیں اور وہ مسلسل بڑھ رہے ہیں، جب میں گھر سے باہر نکلتا تو لوگ پتھر پھینکتے۔ مجھے سے بچے ڈر جاتے تھے کہ کہیں میں بندر یا ریچھ کی طرح ان کو کاٹنے نا آوں، اس کے بعد میرے والدین مجھے ڈاکٹر کے پاس لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے دیکھا کہ 6 سال کی عمر میں تقریباً ہر حصے پر غیر معمولی بال نکل رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے اسے ہائپرٹرائیکوسس کا نام دیا، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ دنیا میں صرف 50 لوگ اس مرض میں مبتلا ہیں، کیونکہ یہ بہت انوکھی بیماری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.