ETV Bharat / bharat

نوئئیڈا: تین سال بعد تہرے قتل کا انکشاف - Noida triple murder

پولیس کے مطابق اپنی بیوی اور معصوم بچوں کو قتل کرنے کے علاوہ ملزم راکیش نے اپنے دوست کو بھی قتل کیا ہے۔ یہی نہیں ملزم نے پولیس سے بچنے کے لیے اپنی موت کی جھوٹی کہانی بھی تیار کی تھی۔

تین سال بعد تہرے قتل کا انکشاف
تین سال بعد تہرے قتل کا انکشاف
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 10:48 AM IST

نوئیڈا میں بدھ کے روز پولیس نے ایک تہرے قتل کا انکشاف کیا جس میں راکیش نام کے ایک شخص نے معشوقہ کیلئے اپنی بیوی اور دونوں بچوں کو قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق راکیش نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم راکیش، ایک خاتون پولیس اہلکار روبی سے محبت کرتا تھا اور اس کے ساتھ گھر بسانا چاہتا تھا۔

پولیس نے ملزم شوہر اور اس کی گرل فرینڈ (معشوقہ) کو گرفتار کرلیا۔

تقریبا تین سال قبل 14 فروری 2018 کو ایک باپ نے اپنی بیٹی اور اس کے دو بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ نوئیڈا کے بسرکھ تھانہ علاقے میں درج کرائی تھی۔

بعد میں والد نے پولیس کو شکایت کی کہ اس کے داماد راکیش نے اس کی بیٹی اور دونوں بچوں کو اغوا کیا ہے۔

نوئئیڈا:تین سال بعد تہرے قتل کا انکشاف

والد کی شکایت پر پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ کو اغوا میں تبدیل کرکے تفتیش شروع کردی۔

انکشاف ہوا کیا اس معاملے کے دو ماہ بعد اپریل 2018 میں راکیش کے قتل کا مقدمہ کاس گنج کے ڈھولنا تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے پولیس کو کچھ سراغ ملے۔ جس کے بعد بسرخ پولیس اسٹیشن نے کاس گنج پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ راکیش جس کے قتل کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے دراصل زندہ ہے۔

جب ملزم سے دو بچوں اور بیوی کے لاپتہ ہونے کے بارے میں بسرخ پولیس نے پوچھ تاچھ کی تو اس نے کہا بیوی اور دو بچوں کو قتل کرکے اس نے مکان میں ہی دفنا دیا۔

ملزم راکیش کے کہنے پر اس کی بیوی اور دو بچوں کے کنکال چھپیاں بزورگ گاؤں میں واقع پنچ وہار کالونی میں اس کے گھر کے تہہ خانے سے برآمد کئے گئے۔

مزید پڑھیں:شاہ جہاں پور میں دو معصوم بچوں کے قتل سے سنسنی

پولیس نے لاش کو فارنسک اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق اپنی بیوی اور معصوم بچوں کو قتل کرنے کے علاوہ ملزم راکیش نے اپنے دوست کو بھی قتل کیا ہے۔

یہی نہیں ملزم نے پولیس سے بچنے کے لیے اپنی موت کی جھوٹی کہانی بھی گھڑ لی تھی۔

اس پورے واقعہ میں ملزم راکیش کی گرل فرینڈ روبی بھی ملوث تھی۔

راکیش جو اپنی گرل فرینڈ روبی کی محبت میں پاگل ہے نے ظلم کی حدیں پار کر کے اپنی بیوی اور دو بچوں کو قتل کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.