نئی دہلی: دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے Karkardooma Court on Delhi Riots شمال مشرق دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد معاملے میں قصوروار ٹھہرائے گئے پہلے شخص کو پانچ سال کی سزا سنائی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج وریندر بھٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے دنیش یادو نام کے شخص کو قصوروار قرار دیا اور پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے Dinesh Yadav Gets 5 Years Jail Over Delhi Riots۔
کیس کی سماعت کے دوران یادو کے وکیل شیکھا گرگ نے بتایا کہ' عدالت نے ان کے موکل پر 12000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
استغاثہ کے مطابق دنیش یادو فساد میں پوری سرگرمی کے ساتھ شامل تھا اور 25 فروری کی رات منوری نام کی 73 سالہ خاتون کے گھر میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی میں ملوث تھا'۔
منوری نے الزام لگایا تھا کہ تقریباً 150-200 فسادیوں کے ہجوم نے ان کے گھر پر اس وقت حملہ کیا جب ان کا خاندان گھر پر نہیں تھا۔
اس دوران فسادیوں نے سارا سامان لوٹ لیا اور بھینسیں بھی ساتھ لے گئے۔ یادو (25) کو 8 جون سنہ 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالت نے 3 اگست 2021 کو ان کے خلاف الزامات طے کیے تھے اور 6 دسمبر کو مجرم قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ فروری 2020 کے مہینے میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری احتجاج کی مخالفت میں فرقہ وارانہ فساد شروع ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں تقریباً 53 افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔
اس سلسلے میں کئی لوگوں پر فسادات بھڑکانے کے الزام میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ تاہم موجودہ وقت میں کئی عدالتیں ملزمین کے مقدمات کی سماعت کر رہی ہیں۔
اس سلسلے میں ایک سماعت کے دوران کڑ کڑڈوما عدالت نے ملزم دنیش یادو کو قصوار قرار دیتے ہوئے پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے۔
مزید پڑھیں: