مالیگاؤں شہر کے قلب میں واقع قدوائی روڈ پر سیٹو بھون میں اس ضمن میں ایک پروگرام دوپہر 12:00 بجے منعقد کیا گیا اور ناسک ضلع ینتر مارک کامگار یونین کے نائب صدر واجد کامریڈ نے مالیگاؤں کے مزدوروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حالات بدلنے اور اپنے ساتھ ہورہی ناانصافی کے لیے یونین سے جُڑیں اور تحریک کا راستہ اپنانے کی کوشش کریں۔
اس موقع پر سیٹو یونین کے رکن اظھر خان نے شکاگو میں مزدور تحریک اور مزدوروں کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور مزدوروں سے بیدار ہونے کی اپیل بھی کی۔ کامریڈ انوار احمد کی صدارت میں ہوئے اس مزدور دن کے پروگرام کے آخر میں تمام افراد نے مزدوروں کے حقوق پر آواز اٹھانے والے اور ان کے حقوق پر قانون لکھنے والے معمارِ آئین بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے پر پھول ہار چڑھاکر انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کے تحت سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونین کے جھنڈے تلے منعقد کیے گئے اس پروگرام میں اظہر خان، واجد شیخ، کامریڈ جمیل، سمیت پگارے، اشفاق کامریڈ اور ٹریٹ یونین کے پرچم تلے چلنے والی تمام یونینس کے ذمہ داران موجود رہے۔