ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں: شان ہند نہال احمد جنتادل سیکولر کی صدر منتخب - Shaan Hind Nihal Ahmed

مالیگاؤں میں جنتادل سیکولر کے نئے صدر کے انتخابات کی سرگرمیاں کئی روز سے جاری تھی۔ فیس بک پر پارٹی کی صدارت سے متعلق ایک سروے (پول) کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں عوام سے رائے طلب کی گئی تھی کہ جنتادل سیکولر کا نیا صدر کسے بنایا جائے۔ اس تعلق سے عوام نے اپنی رائے پیش کی اور اکثریت نے جنتادل کی کارپوریٹر شان ہند کو جنتادل کی صدر بنانے کے لیے ووٹ کیا تھا۔ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر شان ہند کو صدر منتخب کیا گیا۔

شان ہند نہال احمد
شان ہند نہال احمد
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 10:25 AM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع بنکر لانس میں گذشتہ شب جنتادل سکیولر کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں جنتادل سیکولر کے نئے صدر اعلان کرتے ہوئے شان ہند نہال احمد کو پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا۔

واضح رہے کہ جنتادل سیکولر کے نئے صدر کے انتخابات کی سرگرمیاں کئی روز سے جاری تھیں۔ فیس بک پر پارٹی کی صدارت سے متعلق ایک سروے (پول) کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں عوام سے رائے طلب کی گئی تھی کہ جنتادل سیکولر کا نیا صدر کسے بنایا جائے۔اس تعلق سے عوام نے اپنی رائے پیش کی اور اکثریت نے جنتادل کی کارپوریٹر شان ہند کو جنتادل کی صدر بنانے کیلئے ووٹ کیا تھا۔ اس کے علاوہ پارٹی کی جانب سے ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے شہر بھر میں سروے کیا گیا۔کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر شان ہند کو صدر منتخب کیا گیا ہے۔

اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے منظور حسن ایوبی نے کہا درحقیقت ان کا جنتا دل پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ آج اس پروگرام میں شرکت کرکے ساجدہ نہال احمد، محمد مستقیم اور شان ہند کو مبارکباد پیش کریں۔ کیونکہ شہر میں اس وقت جنتادل کی جانب سے بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کی جارہی ہے۔

اس موقع پر رضوان بیٹری والا نے کہا کہ آج شہر میں بدعنوانی کا بازار گرم ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ہر مرحلے پر بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نہال احمد کے دور میں شہریان کا دبدبہ قائم تھا ۔لیکن آج صورت حال اس کے برعکس ہے۔

جنتادل سکریٹری محمد مستقیم نے کہا کہ بلند اقبال کے انتقال کے بعد جب پارٹی کا کام کرنا شروع کیا تو اس وقت انہوں نے عزم کیا تھا کہ وہ صرف شہر کے تقری کو ترجیح دیں۔ آج جنتا دل کو مضبوط کرنے کیلئے پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان کا انہوں نے خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ناسک اور اورنگ آباد ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ لیکن مالیگاؤں شہر پچھڑتا جارہا ہے۔

محمد مستقیم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آج شہر کا آؤٹر حلقہ سے موازنہ کیا جائے تو ہمیں شہر کے حالات کا اندازہ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

مالیگاؤں: جنتا دل سیکولر کی جانب سے انوکھے احتجاج کا اعلان

انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہر کو ترقی سے محروم رکھنے کیلئے فرقہ پرستی کا سہارا لیا جارہا ہے۔ شہر میں ایک جنتا ڈیولپمنٹ فرنٹ تشکیل دیا جائے، مستقبل میں اس فرنٹ کی کارکردگی اور مستقبل کا لائحۂ عمل تیار کیا جائے گا۔اگر وہ کارپوریشن میں برسر اقتدار آئے تو شہیدوں کی یاد گار پر شہیدوں کے نام لکھے جانے پر مثبت اقدامات کریں گے اس تعلق سے تمام کاغذی کارروائیاں جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.