ETV Bharat / bharat

بریلی میں ملیریا، ڈینگو کے مریضوں میں اضافہ - etv bharat urdu

بدھ کی دوپہر تک انتظامیہ کی جانب سے اعدادو شمارجاری کئے گئے ہیں جس میں ضلع میں ایکٹیو کیسز 18 تھے وہیں16 کورونا متاثرین کے ساتھ پریاگ راج دوسرے نمبر پر رہا۔

بریلی میں ملیریا، ڈینگو کے مریضوں میں اضافہ

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 5:39 PM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی میں ڈینگو اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ضلع انتظامیہ کے لئے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔

چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر بلویر سنگھ نےآج بتایا کہ ضلع میں ملیریا اور ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

گذشتہ تقریبا 3مہینوں سے کورونا انفکشن کے کیسز کم تھے لیکن پیر کو آرمی کے آٹھ جوان سمیت 11کورونا پازیٹیو مریضوں کی تصدیق کے بعد اس تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔

بدھ کی دوپہر تک انتظامیہ کی جانب سے اعدادو شمار جاری کئے گئے ہیں جس میں ضلع میں کل ایکٹیو کیسز 18تھے وہیں16کورونا متاثرین کے ساتھ پریاگ راج دوسرے نمبر پر رہا۔

لکھنؤ میں 15ایکٹیو مریض درج کئے گئے جس کے بعد ریاستی راجدھانی تیسرے نمبر پر تھی۔

ملیریا کے ساتھ ہی اب ڈینگو بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ منگل کو جہاں تین مریضوں میں ڈینگوں کی تصدیق ہوئی تھی وہیں بدھ کو ضلع میں چھ مریض ملے ہیں۔

اب تک پورے ضلع میں ڈینگو کے 11مریض مل چکے ہیں۔ وہیں بدھ کو ملیریا کے 34نئے مریض ملے ا ب تک ضلع میں ملیریا سے متاثرین کی تعداد 1724ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بدھ کو چھ مریضوں میں ڈینگو کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:بریلی: آف لائن امتحان کے خلاف والدین کا احتجاج

چیف میڈیکل افسر نے بتایا کہ محکمہ صحت پورے ضلع میں ڈور ٹو ڈور ملیریا اور ڈینگو کے مشتبہ مریضوں کی جانچ کرارہا ہے۔

اسی ضمن میں بدھ کو مشتبہ 46مریضوں کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔

وہیں ملیریا کے 34نئے مریضوں میں چھ مریض مہلک فیلسی پیرم اور 28مریضوں میں پلازموڈیم وائویکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.