ETV Bharat / bharat

Road Accident in Jodhpur: سڑک حادثہ میں ایک خاندان کے چھ افراد ہلاک، تین زخمی - راجستھان میں سڑک حادثہ

جودھ پور-جے پور قومی شاہراہ پر ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ دیگر تین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Six People Killed In Road Accident In Jodhpur

سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک، تین زخمی

author img

By

Published : Apr 15, 2022, 8:51 AM IST

ریاست راجستھان کے جودھ پور-جے پور قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت ہو گئی۔ Major Road Accident in Jodhpur. تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ زخمیوں کو ماتھرداس ماتھر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر ہمانشو گپتا بھی ان کے علاج کے انتظامات دیکھنے ایم ڈی ایم اسپتال پہنچے ہیں۔ آپ کو بتا دیں چورو کا رہنے والا خاندان ناگنا کل دیوی کے درشن کے لیے جا رہا تھا۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق رات تقریباً ایک بجے بیلاڑہ کے قریب ٹرک اور بولیرو میں تصادم ہوا۔ جس میں بولیرو میں سوار 6 افراد کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ بیلاڑہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بیلاڑہ مردہ خانہ بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.