ETV Bharat / bharat

اپوزیشن نے صدرِ جمہوریہ کے خطاب کا بائیکاٹ کیا

اپوزیشن پارٹیوں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے تینوں زرعی قوانین کو من مانے طریقے سے نافذ کیا ہے جس سے ملک کی 60 فیصد آبادی پر روزی روٹی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

Major opposition parties, including the Congress, have announced a boycott of the President's address
کانگریس سمیت اہم اپوزیشن پارٹیوں کا صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان
author img

By

Published : Jan 28, 2021, 5:31 PM IST

Updated : Jan 29, 2021, 11:08 AM IST

کسان تحریک کے سلسلے میں جاری الزام تراشیوں کے درمیان کانگریس سمیت اہم اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

کانگریس کے سینیئر رہنما اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے میڈیا کو بتایا کہ 16 سیاسی پارٹیوں نے کل صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا اہم سبب گزشتہ سیشن میں اپوزیشن کی غیر موجودگی میں زراعت سے متعلق تین قوانین کو حکومت کے ذریعے طاقت کے استعمال سے منظور کرانا ہے۔ آج صدر رام ناتھ کووند کے خطاب کے ساتھ ہی بجٹ اجلاس شروع ہورہا ہے۔

اپوزیشن پارٹیوں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے تینوں زرعی قوانین کو من مانے طریقے سے نافذ کیا ہے جس سے ملک کی 60 فیصد آبادی پر روزی روٹی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ اس سے کروڑوں کسان اور کھیت مزدور براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ دہلی کی سرحدوں پر کسان گزشتہ 65 روز سے دھرنا و مظاہرہ کر رہے ہیں اور 155 سے ز یادہ کسان اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔

اس بیان پر آزاد کے علاوہ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، راجیہ سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار، نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ، دراوڑ منیتر کژگم کے رہنما ٹی آر بالو، ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیرک اوبرائن، شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت، سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو، راشٹریہ جنتا دل کے رہنما منوج کمار جھا، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما الاورم کریم، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما بنے وسوم، آئی یو ایم ایل کے پی کے رہنما کنجھالی کٹی، آر ایس پی کے رہنما این کے پریم چندر، پی ڈی پی کے نذیر احمد لاوے، مروملارچی دراوڑ منیتر کژگم کے رہنما وائیکو، کیرالہ کانگریس کے رہنما تھامس چاجیکدان اور آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے رہنما بدرالدین اجمل نے دستخط کیے ہیں۔

Last Updated : Jan 29, 2021, 11:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.