ETV Bharat / bharat

Fire Breaks Out At a Multi Storey Building نوئیڈا کے ایک دفتر میں شدید آتشزدگی، 18 افراد ریسکیو - نوئیڈ اکے دفتر میں آگ

نوئیڈا کے سیکٹر-3 میں واقع ایک دفتر میں آگ لگ گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ واضح ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ وہیں آگ لگنے کے بعد جائے وقوعہ پر خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔Fire Breaks Out At a Multi Storey Building

Fire Breaks Out At a Multi Storey Building
نوئیڈا کے ایک دفتر میں شدید آتشزدگی، 18 افراد ریسکیو
author img

By

Published : Oct 7, 2022, 8:19 PM IST

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر-3 میں واقع ایک دفتر میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد جائے وقوعہ پر خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد نوئیڈا پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ واضح ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔Fire Breaks Out At a Multi Storey Building

نوئیڈا کے ایک دفتر میں شدید آتشزدگی، 18 افراد ریسکیو

موصولہ اطلاع کے مطابق نوئیڈا کے سیکٹر-3 میں واقع C-14 میں آگ لگی ہے۔ حادثہ کے وقت دفتر میں متعدد افراد کام کر رہے تھے۔ اچانک عمارت میں دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد آسمان پر سیاہ دھواں چھا گیا۔ معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اطلاع ملنے پر انڈسٹریل ایریا فیز ون (سیکٹر-II) فائر اسٹیشن اور قریبی فائر اسٹیشنز سے 18 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے فیکٹری میں پھنسے 18 افراد کو بچا لیا ہے۔

آگ لگنے سے فیکٹری اور اطراف میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ فیکٹری میں پلاسٹک کی ٹرے، تھالی، پیکنگ کی چیزیں بنتی تھیں۔ اس کے ساتھ گاڑیوں کی بیرینگ، پلاسٹک ٹول (اوزار) بنتے تھے فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ آگ لگنے سے کتنا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا اس کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔ آگ لگنے کا یہ واقعہ سیکٹر-3 اور سیکٹر-2 فائر اسٹیشن میں واقع ٹی سیریز چوراہا کے درمیان پیش آیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ ضلع کے تمام فائر اسٹیشنوں کو الرٹ کرنا پڑا۔ آس پاس کی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: House Gutted in kangan: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.