ETV Bharat / bharat

Bhagalpur Bomb Blast: بھاگلپور میں دھماکہ، 14 ہلاک

بھاگلپور میں نصف رات دھماکہ ہوا جس میں 14 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کی ٹیم جائے حادثہ پر موجود ہے اور راحت رسانی کا کام جاری ہے Blast in Bhagalpur Died 12۔

Bhagalpur Bomb Blast
بھاگلپور میں دھماکہ، پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : Mar 4, 2022, 8:02 AM IST

Updated : Mar 4, 2022, 5:10 PM IST

بہار کے ضلع بھاگلپور میں ایک بڑا بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 14 افراد ہلاک ہوگئے اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ شدید زخمیوں میں سے چار مزید افراد کی اسپتال میں موت واقع ہوگئی Bhagalpur Blast۔

ویڈیو دیکھیے۔

یہ دھماکہ اتارپور تھانہ کے کجولیچک علاقے میں ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی گونج دور دور تک سنی گئی۔ پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ضلع کے ڈی ایم، ایس ایس پی اور ڈی آئی جی بھی موقع پر پہنچ گئے۔ دھماکے کو فوراً بعد پانچ لاشیں نکالی گئیں۔ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

جمعرات کی نصف شب کو جب زیادہ تر لوگ نیند میں تھے اور کچھ سونے کی تیاری کر رہے تھے کہ بھاگلپور کے شہری علاقے میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا۔ اس کی آواز اتنی تیز تھی کہ لوگ ڈر گئے۔ لوگوں کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا ہوا ہے۔ لوگ طرح طرح کی باتیں کرنے لگے۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ زلزلہ آیا ہے لیکن کچھ دیر بعد حقیت سامنے آگئی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کئی اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ فوری طور پر جے سی بی کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا۔

وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے بھاگل پور دھماکہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نتیش کمار سے بات کی ہے، انتظامیہ راحت رسانی کے کام میں مصروف ہے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ دھماکہ غیر قانونی طور دھماکہ خیز اشیاء بنانے والی فیکٹری میں ہوا ہے۔ بھاگلپور اور مونگیر اضلاع کے گرد و نواح میں اس قسم کی غیر قانونی فیکٹریز پائی جاتی ہیں۔

Last Updated : Mar 4, 2022, 5:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.