ETV Bharat / bharat

Maharashtra Political Crisis: شیوسینا کے مزید تین اراکین اسمبلی گوہاٹی پہنچ گئے

مہاراشٹر میں سیاسی رسہ کشی جاری ہے اور ساتھ ہی شیوسینا کے اراکین اسمبلی میں بغاوت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آج صبح شیوسینا کے مزید تین اراکین اسمبلی گوہاٹی پہنچ گئے ہیں۔Maharashtra Political Crisis: three more mla reached guwahati

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 12:22 PM IST

شیوسینا کے مزید تین اراکین اسمبلی گوہاٹی پہنچ گئے

سورت: مہاراشٹر میں سیاسی بحران مسلسل گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی جذباتی اپیل بھی بے اثر ثابت ہو رہی ہے۔ شیوسینا کے اراکین اسمبلی میں بغاوت کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح مزید تین اراکین اسمبلی گوہاٹی پہنچ گئے ہیں۔ اس سے پہلے بدھ کو مزید چار اراکین اسمبلی گوہاٹی میں شندے کے خیمہ میں شامل ہو گئے تھے۔ Three more Shiv Sena MLAs reach Guwahati to join rebel leader Eknath Shinde

ذرائع کے مطابق ان اراکین اسمبلی کا شیو سینا کے باغی رہنما ایکناتھ شندے سے ملاقات کا پروگرام ہے۔ منگل اور بدھ کو شیوسینا کے مزید چھ ناراض ایم ایل ایز سورت میں ڈیرے ڈال چکے ہیں۔ منگل کو 41 ایم ایل ایز گوہاٹی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماہم کے ایم ایل اے سدا سرونکر اور کرلا کے ایم ایل اے منگیش کڈلکر اور ایک دیگر ایم ایل اے سورت پہنچ گئے ہیں۔ معلومات کے مطابق شام کو پہنچنے والے چار ایم ایل ایز مہاراشٹر بی جے پی صدر چندرکانت پاٹل کے ساتھ سورت سے گوہاٹی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ گوہاٹی پہنچنے والے شیوسینا ایم ایل ایز میں گلاب راؤ پاٹل اور یوگیش کدم بھی شامل ہیں۔ باقی دو ایم ایل اے (منجولا گاویت اور چندرکانت پاٹل) آزاد ہیں۔

آج کرلا کے ایم ایل اے منگیش کڈلکر اور دادر کے ایم ایل اے سدا سرونکر کے گوہاٹی جانے کی اطلاعات ہیں۔ صبح گوہاٹی پہنچنے والے ایم ایل ایز میں یہ دونوں بھی شامل ہیں یا نہیں، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ دعویٰ کے مطابق اگر یہ ایم ایل اے شنڈے خیمہ میں شامل ہوتے ہیں تو شندے کے ساتھ شیوسینا کے ایم ایل ایز کی تعداد 36 تک پہنچ جائے گی، جب کہ دیگر 12 ایم ایل ایز بھی شندے کے ساتھ بتائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ شیو سینا لیجسلیچر پارٹی کی طرف سے 34 اراکین اسمبلی کے دستخط شدہ ایک قرارداد منظور کر لی گئی ہے، جس کے مطابق باغی شیوسینا رہنما ایکناتھ شندے مقننہ پارٹی کے رہنما رہیں گے۔

مزید پڑھیں:۔ Maharashtra Political Crisis: ایکناتھ شندے شیوسینا لیجسلیچر پارٹی کے رہنما رہیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.