نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان اور مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک آج صبح تحقیقات کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر پہنچے۔Maha Minister Nawab Malik Reached ED Office
اطلاع کے مطابق ای ڈی کی ایک ٹیم ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے مفرور مافیا ڈان داؤد ابراہیم سے منسلک کچھ جائیدادوں پر چھاپہ مارا تھا۔ پانچ دن قبل ای ڈی نے ڈان کے چھوٹے بھائی اقبال ابراہیم کو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں:
Nawab Malik: نواب ملک کا مرکزی ایجسیوں پر جاسوسی کا الزام
این سی پی کی ترجمان ودیا چوان اور شیوسینا رہنما کشور تیواری نے اس کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپوزیشن جماعتوں کو خاموش کرنے کے لیے سرکاری مشینری کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
بی جے پی کے ترجمان اتل بھٹکلکر اور رام کدم نے کہا کہ پارٹی نے پہلے ہی ملک اور مافیا ڈان کے درمیان مبینہ کاروباری سودے کی مکمل تفصیلات پیش کر دی ہیں۔