اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے جمعہ کو یہاں آرجے ڈی، کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی ایم ایل کے لیڈران کی موجودگی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اس کی جانکاری دی۔
مہا گٹھ بندھن کسانوں کے بھارت بند کی حمایت کرے گا اور پارٹی کے لیڈران بھی بند کے دوران مظاہرے میں شامل ہوںگے۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کی اپیل پر بھارت بند کو کامیاب بنانے کیلئے مہا گٹھ بندھن کی سبھی حلیف جماعتوں کے لیڈران بھی شامل ہوںگے۔
یادو نے ذات پر مبنی مردم شمار پر حزب اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) اور جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) پر بھی نشانہ سادھا۔
مزید پڑھیں:
امریکہ میں بھارتی کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے کی اپیل
انہوں نے کہا کہ وہ تو شروع سے ہی کہتے رہے ہیں کہ اگر ذات پر مبنی مردم شماری حکومت نہیں کراتی ہے تو بہار حکومت اپنی رقم سے کرائے۔ ذات پر مبنی مردم شماری پر جنگ جاری رہے گی۔
یواین آئی