اطلاع کے مطابق ایک ٹرک ٹرائیور نوجوان جو شاملی ضلع کا رہنے والا ہے اپنی معشوقہ سے ملاقات کے لیے سہارنپور آیا ہوا تھا۔ معشوقہ کے گھر پر کوئی موجود نہیں تھا اس لیے یہ واقعہ پیش آیا۔
اس سلسلے میں لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ وہ لوگ یہاں پر کرایہ پر رہتے ہیں،وہ کل کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے اور مکان مالک بھی گھر پر موجود نہیں تھا لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ گذشتہ ایک سال سے وہ میری لڑکی کے ساتھ شادی کا جھانسہ دیکر اس سے ملتا رہا اور اس سے جسمانی تعلقات بھی بنالئے۔
لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ گذشتہ رات سے یہ میری لڑکی کے ساتھ ہے جب اس سے شادی کے سلسلے میں بات کی تو اس نے صاف منع کردیا جس کے بعد اہل خانہ نے اس کی زبردست پٹائی کی اور اس کی اطلاع لڑکے کے اہل خانہ کو بھی دی۔
انہوں نے آنے سے منع کردیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکے کو اپنی حراست میں لے لیا اور قانونی کاروائی شروع کردی۔