نئی دہلی: حکومت نے جمعرات کو ڈی ایم کے ایم پی ایس آر پارتھیبن کی لوک سبھا سے معطلی واپس لینے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ ایوان میں موجود نہیں تھے اور ان کا نام غلطی سے معطل کیے جانے ارکان پارلیمنٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے لوک سبھا سے سرمائی اجلاس کے بقیہ سیشن کے لیے معطل کیے گئے اراکین پارلیمنٹ کی کل تعداد 14 سے 13 ہوگئی ہے۔
پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ پارتھیبن کا نام لوک سبھا سے معطل ممبران کی فہرست سے نکال لیا گیا ہے کیونکہ ممبر کی شناخت میں عملے کی طرف سے غلطی ہوئی تھی۔ جوشی نے کہا، "میں نے اسپیکر سے درخواست کی ہے کہ وہ ممبر کا نام ہٹا دیں کیونکہ یہ غلط شناخت کا معاملہ تھا۔ اسپیکر نے اس تجویز سے اتفاق کیا۔
جوشی نے کہا کہ جب ایوان کا کام پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں منتقل ہوا تھا تو اسپیکر نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی (بی اے سی) کی میٹنگ میں تجویز پیش کی تھی کہ اراکین کو ایوان میں پلے کارڈ کے ساتھ نہیں آنا ہوگا اور یہ تجویز متفقہ طور پر منظور بھی کی گئی تھی۔
وزیر نے مزید کہا کہ 13 ارکان پارلیمنٹ نے بی اے سی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی خلاف ورزی کی اور پلے کارڈز ایوان میں لائے اور اس لئے انہیں معطل کر دیا گیا۔ قبل ازیں لوک سبھا کے ارکان پارلیمنٹ کو ایوان نے حکومت کی طرف سے لائے گئے دو الگ الگ تحریک کو منظور کرنے کے بعد ان 13 ممبران کو معطل کر دیا تھا۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایم پی ڈیرک اوبرائن کو راجیہ سبھا سے معطل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں