ETV Bharat / bharat

لوک سبھا اسپیکر نے وزیر اعظم مودی، ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا - پریزائیڈنگ افسران

کووڈ-19 کے علاج کے لیے اسپتال میں بھرتی اوم برلا نے ٹویٹ کیا کہ 'لوک سبھا کے بجٹ اجلاس کا آج اختتام ہوا۔ سیشن کے دوران پیداوری شرح 114 فیصد رہی'۔

Om Birla
اوم برلا
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 2:17 AM IST

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران پھر سے کام کاج کا ریکارڈ قائم ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں، پریزائیڈنگ افسران اور ممبران پارلیمنٹ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

کووڈ-19 کے علاج کے لیے اسپتال میں بھرتی اوم برلا نے ٹویٹ کیا کہ “لوک سبھا کے بجٹ اجلاس کا آج اختتام ہوا۔ سیشن کے دوران پیداوری شرح 114 فیصد رہی۔ محترم وزیر اعظم مودی جی، تمام پارٹیوں کے لیڈروں اور معزز ممبروں کا سرگرم تعاون ملا۔ ممبران نے رات گئے تک شرکت کو یقینی بناتے ہوئے بامعنی بحث کی روایت کو مزید تقویت دی"۔

لوک سبھا اسپیکر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "اجلاس کے دوران بہت سے اہم بل بھی منظور کیے گئے۔ میں صحت کی وجوہات کی بناء پر سیشن کے آخری دنوں میں ایوان میں حاضر نہیں ہوسکا۔ اس دوران پریزائیڈنگ افسران کے پینل نے کارروائی آسانی سے انجام دی۔ معزز ممبران نے بھی اس میں بھر پور تعاون کیا۔ اس کے لئے سب کا شکریہ"۔

یہ بھی پڑھیں: فائنانس بل لوک سبھا میں منظور

اس سے پہلے آج لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے سے قبل پریزائیڈنگ آفیسر بھرتیری مہتاب نے اپنے بیان میں کہا کہ سترہویں لوک سبھا کے دوسرے اجلاسوں کی طرح بجٹ اجلاس میں بھی ریکارڈ کام ہوا۔ اجلاس کے دوران ایوان کی 24 نشستیں ہوئیں، جو 132 گھنٹے جاری رہیں۔ اس سیشن کے دوران ایوان کی پیداوری شرح 114 فیصد رہی۔ اس سے پہلے کے سیشن میں 125 فیصد، دوسرے سیشن میں 115 فیصد، تیسرے سیشن میں 117 فیصد اور چوتھے سیشن میں ریکارڈ 167 فیصد کام کیا گیا تھا۔ بجٹ اجلاس میں ایوان نے 48 گھنٹے 23 منٹ دیر تک بیٹھ کر مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.