ETV Bharat / bharat

مرادآباد: بدحال سڑکیں، گندگی سے لبریز علاقے میں رہنا مشکل - اردو نیوز مرادآباد

اسمارٹ سٹی کے نام پر شہر کی ترقی اور خوبصورت بنانے کے لیے اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے نگر نگم کو کروڑوں روپیہ کا بجٹ پاس ہوا ہے، لیکن اگر بات کی جائے نگر نگم میں شامل نیا گاؤں علاقے کی تو یہاں کی بدحال سڑکوں کو دیکھ کر تمام تر ترقیاتی دعوے کھوکھلے نظر آتے ہیں۔

locals facing problems due to pathetic condition of road in naya gaon area moradabad
بدحال سڑکیں، گندگی کا انبار علاقے میں رہنا مشکل
author img

By

Published : Aug 3, 2021, 6:52 PM IST

اسمارٹ سٹی کے تحت آنے والے اس علاقے کا جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے دورہ کیا تو یہاں ان تمام تر ترقیاتی دعوؤں کی زمین حقیقت برعکس نظر آئی۔

دیکھیں ویڈیو

نیا گاؤں علاقے کی سڑکیں ایسی ہیں جہاں راہگیروں کو چلنا مشکل ہے۔ آئے دن بچے، بزرگ ان راستوں پر چلتے ہوئے گرتے رہتے ہیں۔ جس سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علاقے میں گندگی کا انبار ہے۔ جس سے تمام طرح کی بیماریاں بھی مقامی لوگوں کو ہو رہی ہیں۔

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے افسران سے اس سلسلے میں کئی بار شکایت بھی کی لیکن ابھی تک ان کی مشکلات کو نظرانداز کیا گیا ہے، جس کے سبب مقامی لوگ مایوس ہیں۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ کئی سالوں سے یہ علاقہ بد حال ہے۔ کئی افساران سے شکایت کرنے کے بعد بھی کسی نے کوئی سنوائی نہیں کی۔ وارڈ ممبر سے بات چیت کرنے کے بعد بھی مقامی لوگوں کا کوئی حل نہیں نکلا۔

locals facing problems due to pathetic condition of road in naya gaon area moradabad
راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا

مقامی لوگوں نے بتایا کہ برسات کے موسم میں مقامی لوگوں کا ان راستوں سے نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ نماز کو جاتے وقت کپڑے گندے ہو جاتے ہیں، جس سے انہیں پریشانی ہوتی ہے۔

مقامی خاتون رحیمہ نے بتایا کہ گھر پر رشتے دار آنے سے صاف منع کر دیتے ہیں۔ اس گندگی اور بد حال علاقے کی وجہ سے لوگ رشتہ بھی کرنا پسند نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں:

پیس پارٹی کے نیشنل اسپیکر شاداب چوہان کا مرادآباد دورہ

ایسے میں ان مقامی لوگوں کو انتظار ہے کہ ان کی پریشانی کا ازالہ کب ہوتا ہے، اور انہیں اس پریشانی سے نجات کب ملتی ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.