تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک مقامی بی جے پی رہنما کو کار کی ڈکی میں بند کرنے کے بعد زندہ جلانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی رہنما کو کار کے ساتھ آگ کے حوالے کردیا، جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق بی جے پی کے سابق ضلع نائب صدر اور تاجر وی سرینواس پرساد منگل کو اپنی جلی ہوئی کار کی ڈکی میں مردہ پائے گئے۔ اس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: OBC Bill: او بی سی ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور
ضلع میدک کی ایس پی چندنا دیپتی نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے بی جے پی رہنما کو ان کی کار کے ساتھ آگ کے حوالے کردیا، ہمیں بی جے پی لیڈر کی جلی ہوئی لاش کار سے برآمد ہوئی ہے۔'