ETV Bharat / bharat

گلمرگ میں ہلکی برفباری،میدانی علاقوں میں تیز بارش کا امکان - گلمرگ ای ٹی وی بھارت خبر

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرسونم لوٹس کے مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں 12 اکتوبر تک ہلکی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

برفباری
برفباری
author img

By

Published : Oct 11, 2021, 12:18 AM IST

شمالی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں ہلکی برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے

برفباری

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر بالخصوص شمالی کشمیر کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

متعلقہ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق وادی کشمیر میں 12 اکتوبر تک بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وادی میں 12 اکتوبر کو بھی موسم خراب رہے گا۔مختلف مقامات پر بارش ہوگی۔جبکہ 13 اکتوبر سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے

انہوں نے مزید کہا کہ وادی میں خراب موسم کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:گاندربل میں برفباری

وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اور اس کے ساتھ ہی گلبرگ میں ہلکی برف باری بھی ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.