ETV Bharat / bharat

Leak of Secret Report مودی کے کیرالہ دورے کی خفیہ رپورٹ کا افشا ہونا سنگین معاملہ، مرلی دھرن - خفیہ رپورٹ کا افشا ہونا سنگین معاملہ، مرلی دھرن

وی مرلی دھرن نے کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ پولیس انتظامیہ میں ایسے لوگ ہیں جو ملک کے وزیر اعظم کی سکیورٹی کو بھی خفیہ نہیں رکھ سکتے۔ رپورٹ، جسے انتہائی خفیہ رکھا جانا چاہیے، واٹس ایپ گروپس پر گردش کر رہی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ داخلہ زوال کی حالت میں ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 22, 2023, 6:57 PM IST

کولم: مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کیرالہ سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ کا افشاء سیکورٹی کی سنگین کوتاہی ہے۔ وی مرلی دھرن نے کہا کہ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کی خفیہ رپورٹ کا میڈیا کو لیک ہونا ایک سنگین ناکامی ہے۔ انہوں نے یہ باتیں مختلف ملک دشمن تنظیموں کی جانب سے وزیر اعظم کو سیکورٹی کو درپیش خطرات کے حوالے سے رپورٹس لیک ہونے پر صحافیوں کو جواب دیتے ہوئے کہیں۔

اس واقعہ کی تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے، انہوں نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین پر زور دیا کہ وہ اس معاملے میں بیان دیں اور انٹیلی جنس کی ناکامی کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ 'یہ شرمناک ہے کہ پولیس انتظامیہ میں ایسے لوگ ہیں جو ملک کے وزیر اعظم کی سیکورٹی کو بھی خفیہ نہیں رکھ سکتے۔ رپورٹ، جسے انتہائی خفیہ رکھا جانا چاہیے، واٹس ایپ گروپس پر گردش کر رہی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ داخلہ زوال کی حالت میں ہے۔ کوزی کوڈ ٹرین میں آگ لگنے کے حالیہ واقعہ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس وزیر اعظم کے ریاست کے دورے کے سلسلے میں اس طرح کی حفاظتی خامیوں پر غور کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi's Security breach وزیر اعظم مودی کی سکیورٹی میں کیرالہ پولیس کی کوتاہی، خفیہ سیکورٹی پلان لیک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.