ETV Bharat / bharat

Population Control Bill Soon: آبادی کنٹرول قانون جلد لایا جائے گا: مرکزی وزیر - مرکزی وزیر پرلہاد سنگھ پٹیل

مرکزی وزیر پرلہاد سنگھ پٹیل نے رائے پور میں کہا کہ آبادی کنٹرول قانون جلد ہی لایا جائے گا۔ Union Minister on Population Control

مرکزی وزیر پرلہاد سنگھ پٹیل
مرکزی وزیر پرلہاد سنگھ پٹیل
author img

By

Published : Jun 1, 2022, 12:53 PM IST

Updated : Jun 1, 2022, 1:45 PM IST

رائے پور: مرکزی وزیر پرلہاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ آبادی پر قابو پانے کے لیے جلد قانون لایا جائے گا۔ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے مرکزی وزیر پرلہاد سنگھ آئی سی اے آر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹک اسٹریس مینجمنٹ، بارونڈا میں 'غریب کلیان سمیلن' میں شرکت کے لیے رائے پور میں تھے۔

جب نامہ نگاروں نے آبادی پر قابو پانے کے قانون کے بارے میں پوچھا تو مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ قانون جلد ہی لایا جائے گا فکر نہ کریں۔ جب اتنے مضبوط اور بڑے فیصلے ہوچکے ہیں تو باقی بھی لیے جائیں گے۔ انہوں نے چھتیس گڑھ میں حکمراں کانگریس پر بھی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ کچھ مرکزی اسکیموں کے تحت اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ریاستی حکومت جل جیون مشن کے تحت صرف 23 فیصد کام حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ اس کے تحت ہدف حاصل کرنے کا قومی اوسط 50 فیصد ہے۔ ریاست میں پانی کے ذرائع کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن مسئلہ انتظام کا ہے۔ اسی طرح ریاست پی ایم آواس اسکیم کے تحت ہدف کو پورا نہیں کر سکی۔

اس سے پہلے غریب کلیان سمیلن کے دوران مختلف مرکزی اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کرتے ہوئے پرلہاد پٹیل نے گزشتہ آٹھ برسوں میں نریندر مودی حکومت کی مختلف کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 'خدمت، اچھی حکمرانی اور غریبوں کی فلاح مرکزی حکومت کا بنیادی منتر ہے۔ Union Minister on Population Control

Last Updated : Jun 1, 2022, 1:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.